اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سلسلے کو کم کرنے کی سازش…

اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سلسلے کو کم کرنے کی سازش

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

کفار نے حضورِ اکرمﷺ کی نرینہ اولاد باقی نہ رہنے کے باعث یہ بات عام کی کہ آپ کا کوئی جانشین نہ ہو گا اور آپ کی وفات سے اس موجودہ بہارِ اسلام پر خزاں آ جائے گی وہ آپﷺ کو" ابتر" کہتے تھے اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے حضورِ اکرمﷺ کو فرمایا:
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ ۞(سورۃ الکوثر: آیت 3)
ترجمہ: بے شک تیرا دشمن ہی بے نام و نشان ہو گا۔
یہ لوگ کون تھے آپ کی اولاد کا انکار کرنے والے؟ یہود و مشرکین ہم مسلمان اعتقاد رکھتے ہیں کہ آپ کی اولادِ پاک کثرت سے کوثر ٹھہری ہے اہل بیتِ رسالت قیامت تک چلیں گے شیعہ حضرات کو اولادِ رسول میں سے کسی کا انکار نہ کرنا چاہیے نہ وہ اہلِ بیتؓ کے تسلسل کے خلاف عقیدہ رکھیں اگر اہل بیتِ رسالت صرف پہلے گیارہ ہی تھے اور بارہویں حضرت مہدی قیامت کو ظاہر ہوں گے تو اہلِ بیتؓ کا تسلسل ان کے درمیانی صدیوں میں کہیں مٹا تو نہیں سمجھا جائے گا۔
فَاعۡتَبِـرُوۡا يٰۤاُولِى الۡاَبۡصَارِ‌ ۞