اہل بیت رسالت سے محبت دائماً ہے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

اہل بیت رسالت سے محبت دائماً ہے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

قمی (703 ہجری) اور کلینی (328 ہجری) نے اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ میں تفریق کی دیوار کھڑی کر دی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھی اس باہمی وحدت و مودت میں سے نکل جائیں جو اسلام کی پہلی تین صدیوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتؓ میں رہی ہے یہ چوتھی صدی کی تفریق پہلی تین صدیوں کی جمع کو نہیں توڑ سکتی یہودیوں کی دسیسہ کاریوں میں گھرے لوگ اگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف چڑھ دوڑے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اہلِ سنت اہلِ بیتؓ کی عقیدت و محبت سے نکل آئیں کتاب و سنت اور اسلام کی پہلی تین صدیوں کا سبق ہمیں کبھی نہ بھولنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ سب اہلِ بیتِ رسالت سے محبت دائماً ہے ہم اہلِ بیتؓ سے صرف بارہ افراد مراد نہ لیں قیامت تک آنے والی اولادِ رسول ہمارے لیے برابر کی لائقِ محبت رہی ہے۔

اسلامِ ما اطاعتِ خلفائے راشدینؓ

ایمانِ ما محبتِ آلِ محمد است

ساری آلِ محمدﷺ کی اس عقیدت سے اہلِ بیتؓ کا دائرہ اور وسیع ہو گا اور قیامت تک کی آلِ رسولﷺ اس دائرہ میں جگہ پا سکے گی کاش کہ شیعہ لوگ اس نکتہ کو سمجھ جائیں اور اس سلسلہ اہلِ بیتؓ کو صرف چند افراد میں رکھنے کی کوشش نہ کریں۔ حضورِ اکرمﷺ کی اولاد سے محبت تا انقراضِ قیامت چلے جب تک دنیا رہے گی اہلِ بیتؓ رہیں گے اور ان کے چاہنے والے بھی رہیں گے انہیں صرف اوصیاء میں محدود کر دینا دین کی کوئی خدمت نہیں ہے۔