سانحہ کربلا کے وقت مسلمانوں میں کوئی اعتقادی تفریق نہ تھی -…

سانحہ کربلا کے وقت مسلمانوں میں کوئی اعتقادی تفریق نہ تھی

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سانحہ کربلا اور اس دور کے حالات کے عینی گواہ سیدنا زین العابدینؒ سے بڑھ کر اور کون ہوں گے؟ ان کا عمل بتا سکتا ہے کہ آیا ان کے دور میں دنیا میں کہیں شیعہ سنی تفریق تھی؟ اگر آپ محدثینِ اہلِ سنت سے کچھ بھی عقیدۃً مختلف ہوتے تو آپ مسجدِ نبویﷺ میں روایتِ حدیث کے لیے دوسرے محدثین کے ساتھ کبھی اپنا علمی حلقہ نہ لگاتے۔
سمجھ گیا، اب عربی عبارت سے تمام اعراب ہٹا کر اور صرف اردو کی تصحیح کے ساتھ پیش کر رہا ہوں:
حضرت عروہ بن زبیرؓ اور حضرت سلیمان بن یسارؓ (107 ہجری) کون تھے؟
سیدنا عروہؒ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے بھانجے تھے اور سیدنا سلیمان بن یسارؓ ام المؤمنین سیدہ میمونہؓ کے آزاد کردہ غلام تھے مسجد نبوی میں سیدنا علی بن الحسینؓ کا علمی حلقہ ان حضرات کے ساتھ لگتا تھا اور یہ سب محدثین یکساں حدیث روایت کرتے تھے عشاء کی نماز کے بعد آپ کی مجلس درس مسجدِ نبویﷺ کے پچھلے حصے میں لگتی اور ہزاروں لوگ ان کے علم سے مستفید ہوتے تھے۔
كان علی بن حسين بن علی بن ابی طالب يجلس كل ليلة هو وعروة بن الزبير فی مؤخر مسجد رسول اللّٰہﷺ بعد العشاء الاخرة۔
(طبقات ابن سعد: جلد 5صفحہ 181)
ترجمہ: سیدنا زین العابدینؒ اور سیدنا عروہ بن زبیرؓ عشاء کی نماز کے بعد مسجدِ نبوی کے آخری حصے میں ہر رات اکٹھے بیٹھتے تھے۔
سیدنا حسنؓ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں کہ میں بھی ان کے ساتھ بیٹھتا تھا فكنت اجلس معهما ایک دن سیدنا عروہؓ نے سیدنا زین العابدینؒ سے کہا اگر کوئی شخص بنو امیہ اور ان کے اعوان و انصار سے میل بھر دور رہے گا ان پر آفت آئے تو وہ محفوظ رہے گا اس کے بعد سیدنا عروہؓ وادی عقیق میں چلے گئے اور میں مقام سویقہ میں منتقل ہو گیا سیدنا زین العابدینؒ وہیں رہے کیونکہ آپ اموی حکومت کی مخالفت نہ کرنے کا عہد دے چکے تھے اور آپ اس پر قائم رہے۔
محدثین کی یہ علمی مجالس بتاتی ہیں کہ اس وقت سیدنا زبیرؓ کی اولاد میں اور سیدنا علی المرتضیٰؓ کی اولاد میں ہرگز کوئی عقیدے کا اختلاف نہ تھا سنی شیعہ تفریق ان دنوں تک کہیں سنائی نہ دیتی تھی شیعہ بطورِ فرقہ چوتھی صدی میں ظاہر ہوئے۔
سیدنا سلیمان بن یسار بلالیؓ (107 ہجری) مدینہ کے فقہائے سبعہ میں سے ہیں سیدنا سعید بن المسیبؓ (93 ہجری) کہتے ہیں آپ کی صبح کی علمی مجلس سیدنا زین العابدینؒ کے ساتھ لگتی تھی یزید بن حازم کہتے ہیں:
رأيت علی بن حسين وسليمان بن يسار يجلسان بين القبر والمنبر يتحدثان الى ارتفاع الضحى ويتذاكران فاذا ارادا ان يقوما قرأ عليهم عبد الله بن ابی سلمة سورة، فاذا فرغ دعوا۔(طبقات ابنِ سعد: جلد 5صفحہ 217)
ترجمہ: میں نے سیدنا زین العابدینؒ اور سلیمان بن یسارؒ کو ریاض الجنہ میں دیکھا، وہ سورج کے اوپر آنے تک آپس میں علمی مذاکرہ کرتے جب ارادہ کرتے کہ اٹھ جائیں تو عبداللہ بن ابی سلمہ ان کے سامنے کسی سورت کی تلاوت فرماتے جب وہ ختم کرتے تو یہ دونوں چلے جاتے۔
اہل سنت نے سیدنا زین العابدینؒ کو ہمیشہ اپنا جلیل القدر بزرگ سمجھا ہے آپ کے تذکرے سنی کتبِ رجال میں اس طرح ہیں جس طرح سیدنا ابراہیم نخعی حضرت حسن بصریؒ اور دوسرے محدثین کے پائے جاتے ہیں حافظ ذہبی نے تذکرۃ الحفاظ میں آپ کو اسی صف میں بٹھایا ہے جس میں اہلِ سنت کے اکابر نظر آتے ہیں۔
امام نافعؒ (117 ہجری) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کے شاگردِ خاص ہیں آپ کی بھی سیدنا باقر (114 ہجری) سے ملاقات رہتی تھی ۔دیکھیے الکافی جلد 8 صفحہ 121، صفحہ 351
امام ابو حنیفہؒ نے سیدنا جعفر صادقؒ سے روایت لی ۔اسے الکافی جلد 4 صفحہ 546
جلد 7 صفحہ 104 پر دیکھیے ۔
امام ابو حنیفہؒ کا ذکر آپ کو اس کتاب کی جلد 2 صفحہ 223، جلد 3 صفحہ 16، صفحہ 92، صفحہ 279،
جلد 4 صفحہ 259، صفحہ 546،
جلد 5 صفحہ 449،
جلد 7 صفحہ 63، صفحہ 137، صفحہ 404
اور جلد 8 صفحہ 292 پر عام ملے گا۔
امام ابو یوسفؒ کا ذکر جلد 5 صفحہ 387،
جلد 7 صفحہ 61، صفحہ 404
اور جلد 1 صفحہ 95 پر موجود ہے۔
ان ائمہ علم کی ان عام ملاقاتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان اہلِ علم حضرات کے عہد میں اسلام میں ہرگز کفر و اسلام کی دیواریں کھڑی نہ کی گئی تھیں۔ مسلمانوں میں عقیدوں کی یہ تفریق چوتھی صدی ہجری میں جا کر قائم ہوئی اس سے پہلے شیعہ کا لفظ صرف ایک سیاسی امتیاز کو ظاہر کرتا تھا اس میں عقیدہ کے کسی فاصلے کا امتیاز نہ تھا اہلِ سنت و الجماعت جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت و فضیلت کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اہلِ بیتؓ کی محبت اور عقیدت کے زمزمے بھی انہی کی صفوں میں سنے جاتے تھے۔