اس کتاب میں آپ کو ان کے بیٹے ابو جعفر سیدنا باقر رحمۃاللہ (114 ہجری) کا ذکر بھی اکابر ائمہ اہلِ سنت کے پہلو بہ پہلو ملے گا حافظ ذہبیؒ تذکرۃ الحفاظ کے چوتھے طبقے میں چودہویں نمبر پر ابو جعفر الباقر کا نام اس طرح ذکر کرتے ہیں آپ مدینہ کے رہنے والے چوٹی کے عالم ہیں اپنے والد علی کے علاوہ سیدنا جابر بن عبد اللہ سیدنا ابو سعید الخدری سیدنا عبد اللہ بن عمر سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم اور چند دیگر اہلِ علم سے حدیث روایت کرتے ہیں سیدہ عائشہ صدیقہؓ سیدہ ام سلمہؓ اور سیدنا ابنِ عباسؓ سے بھی بالارسال روایت کرتے ہیں آپ سے آپ کے صاحبزادے (سیدنا) جعفر بن محمد کے سوا عمرو بن دینار اعمش اوزاعی ابنِ جریج قرہ بن خالد رحمۃاللہ علیہم اور بہت سے دوسرے لوگوں نے علمِ حدیث حاصل کیا 56 ہجری میں پیدا ہوئے سنن نسائی میں آپ کے نانا سیدنا حسنؓ سے آپ کی روایت موجود ہے۔ اس طرح سیدہ عائشہؓ سے بھی آپ کی ایک روایت سننِ نسائی میں مذکور ہے۔
(تذکرۃ الحفاظ: جلد 1 صفحہ 115)