اہل سنت کی صفوں میں اہل بیت رسالت کے زمزمے - ردِ رافضیت |…

اہل سنت کی صفوں میں اہل بیت رسالت کے زمزمے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

حدیث کی کتابیں گلستانِ رسالت ہیں آنحضرتﷺ نے اپنے تئیس سالہ دورِ رسالت میں یہ باغ لگایا انہیں دیکھیں تو جگہ جگہ اہلِ بیتِ رسالت کے زمزمے سنائی دیتے ہیں کوئی کتاب ان کے مناقب و فضائل سے خالی نہیں سانحہِ کربلا کے بعد حضرت علی بن الحسین (سیدنا زین العابدینؒ) جب مدینہ آئے تو مسجدِ نبوی میں ان کے گرد تانتا بندھا ہوتا تھا ان کے گرد محدثین کے جھرمٹ لگتے اور علماء آگے بڑھ بڑھ کر ان سے احادیث لیتے تھے اور انہیں آگے روایت کرتے تھے اگر واقعہِ کربلا عام مسلمانوں اور اہلِ بیتِ رسالت میں کوئی اصولی خطِ امتیاز قائم کرتا تو حضرت علی بن الحسین اس اعزاز و اکرام سے اہلِ سنت محدثین میں نہ بیٹھتے اور حدیث کی کتابوں میں آلِ ابی بکر، آلِ عمر اور آلِ علی کے اکٹھے چرچے نہ ہوتے۔
ختمِ نبوت کے بعد اللہ تعالیٰ نے مرتبہِ ولایت کی کھڑکی کھلی رکھی اور اس سے ہزارہا اولیاءِ کرام نے امت کے افراد کے دلوں میں خدا کی محبت کی گرمی پیدا کی ولایت کی اس کھڑکی سے حضورِ اکرمﷺ کی عترت کو بھی ایک حصہ ملا اس میں جو حضرات خصوصی نسبت پا گئے وہ روحانی طور پر اس امت کے اقطاب تھے۔
چند سندیں ملاحظہ ہوں:
1: اخبرنی علی بن حسين ان حسين بن علی اخبره ان علی بن ابی طالب اخبره۔
(صحیح بخاری: جلد 1صفحہ 152، رقم الحدیث: 1127)
2: عن ابی جعفر وآل ابی بكر وآل عمر وآل علی وابن سيرين۔
(صحیح بخاری: جلد 1صفحہ 313، باب المزارعۃالشطر ونحوه)
3: عن علي بن حسين بن علی عن ابيه حسين بن علی عن علی بن ابی طالب رضی الله عنهم۔
(صحیح بخاری: جلد 1، صفحہ 319، رقم الحدیث: 2375)
4: عن ابن شہاب قال اخبرني علی بن حسين ان حسين بن علی اخبره عن علی رضي الله عنه۔(صحیح بخاری: جلد 2صفحہ 687، رقم الحدیث: 4724)
5: وجمع الحسن بن الحسين بن علی بين ابنتی عم في ليلة۔(صحیح بخاری: جلد 2 صفحہ 765، رقم الحدیث: 5105)
6: عن الزهری اخبرنی علی بن حسين ان حسين بن علی اخبره ان علی بن ابی طالب قال ان رسول اللّٰہﷺ طرقه وفاطمة۔
(صحیح بخاری: جلد 2صفحہ 1091، رقم الحدیث: 7347)
7: عن الزهری عن علی بن حسين ان الحسين بن علی حدثہ عن علی بن ابی طالب ان النبیﷺ طرقه وفاطمة فقال: الا تصلون؟(صحیح مسلم: جلد 1صفحہ 264)
8: عن الحكم سمع علی بن الحسين عن ذكوان عن عائشة رضی الله عنها قالت قدم النبیﷺ۔(صحیح مسلم: جلد 1صفحہ 390)
9: عن ابن شهاب ان علی بن حسين اخبره ان عمرو بن عثمان بن عفان رضی الله عنه۔(صحیح مسلم: جلد 1 صفحہ 436)
10: عن زيد بن اسلم عن علی بن حسين عن سعيد بن مرجانة عن ابی هريرة عن رسول اللّٰہﷺ۔(صحیح مسلم: جلد 1 صفحہ 495)
11: عن ابن شهاب حدثنی علی بن حسين ان عبد الله بن عباس قال اخبرنی۔
(صحیح مسلم: جلد 2صفحہ 290)
12: عن الزهری اخبرنی علی بن حسين ان المسور بن مخرمة اخبره ان علی بن ابی طالب خطب بنت ابی جهل وعنده فاطمة۔
(صحیح مسلم: جلد 2صفحہ 290)
13: حدثنا وهيب بن خالد عن جعفر بن محمد عن ابيه عن ابی مرة۔
(صحیح مسلم: جلد 2، صفحہ 249)
14: عن جعفر بن محمد عن ابيه عن جابر رضی الله عنه ان النبیﷺ قرا۔
(سنن ابی داؤد: جلد 2 صفحہ 197)
15: ان ابن شهاب حدثه ان علی بن الحسين حدثه انهم حين قدموا المدينة۔
(سنن ابی داؤد: جلد 1 صفحہ 283)
سیدنا زين العابدینؒ كی بہن فاطمہ کی بھی ایک روایت لیجیے:
16: عن فاطمة بنت حسين عن حسين بن علی قال قال رسول اللّٰہﷺ۔(سنن ابی داؤد: جلد 1صفحہ 235)
17: عن جعفر بن محمد عن ابيه عن علی بن الحسين عن زينب بنت ام سلمة۔(سنن نسائی: جلد 1صفحہ 40)
18: حدثنا جعفر بن محمد عن ابيه ان النبیﷺ قضى باليمين مع الشاهد الواحد۔
(جامع ترمذی: جلد 1، صفحہ 160)
19: اخبرنی اخی موسىٰ بن جعفر بن محمد عن ابيه جعفر بن محمد عن ابيه محمد بن علی عن ابيه علی بن الحسين عن ابيه عن جده علی بن ابی طالب ان رسول اللّٰہﷺ اخذ بيد حسن و حسين فقال من احبنی واحب هذين واباهما وامهما كان معی فی درجتی يوم القيامة۔(ترمذی: جلد 2صفحہ 215)
20 :حدثنا زيد بن الحسن عن جعفر بن محمد عن ابيه عن جابر بن عبد الله قال رايت رسول اللّٰہﷺ۔(ایضاً: صفحہ 219)
ہم یہاں مشہور کتبِ حدیث کے ان بیس حوالوں پر اکتفا کرتے ہیں محدثین کے تذکروں میں آپ کو سیدنا علی بن الحسینؓ سیدنا زین العابدینؒ (94 ہجری) کا ذکر امام ابراہیم نخعی امام ابنِ سیرین اور امام حسن بصری رحمہم اللہ کے ساتھ ملے گا۔
علامہ ذہبی رحمۃاللہ (748 ہجری) نے تذکرۃ الحفاظ (حافظینِ حدیث) میں آپ کا ذکر تیسرے طبقے میں کیا ہے پہلے طبقے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں دوسرے طبقے میں اکابر تابعین اور تیسرے طبقے میں چھٹے نمبر پر ان لفظوں میں آپ کا ذکر کیا ہے: اپنے والد سیدنا حسینؓ بڑے چچا سیدنا حسنؓ سیدہ عائشہؓ سیدنا ابو ہریرہؓ سیدنا ابنِ عباسؓ سیدنا مسور بن مخرمہؓ، سیدنا ابنِ عمرؓ اور دیگر بہت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے علم حاصل کیا آپ سے آپ کے بیٹوں ابو جعفر (سیدنا باقر) محمد زید عمر اور عبد اللہ کے علاوہ زید بن اسلم عاصم بن عمر زہری یحییٰ بن سعید ابو الزناد رحمہم اللہ اور دوسرے کئی بزرگوں نے کسبِ فیض کیا زہری کہتے ہیں میں نے علی بن حسین سے زیادہ فقیہ کوئی نہیں دیکھا۔ لیکن وہ حدیث کم روایت کرتے تھے۔(تذکرۃ الحفاظ: جلد 1،صفحہ 78)