عترت رسولﷺ میں شیعہ کے ہاں کوئی واجب التمسک نہیں - ردِ…

عترت رسولﷺ میں شیعہ کے ہاں کوئی واجب التمسک نہیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ان کے ہاں اولادِ رسول میں ان بارہ کے سوا براہِ راست کوئی عترتِ رسول کے اس اعزاز میں شامل نہیں حضورِ اکرمﷺ کی صاحبزادیوں سیدہ زینب سیدہ رقیہ سیدہ امِ کلثوم اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہن میں سے کوئی ان بارہ میں نہیں ہے سیدنا حسن عسکری رحمۃاللہ کے بعد جو لوگ بھی اس دنیا میں آپ کی اولاد میں سے پائے گئے ان میں سے کوئی اہلِ بیتِ رسالت میں سے نہ تھا اور آج بھی جو سید دنیا میں موجود ہیں ان میں سے کوئی اہلِ بیتؓ میں سے نہیں جنہیں حضورِ اکرم ﷺ نے اپنی آخری وصیت میں واجب التمسک ٹھہرایا ہو اہلِ سنت کے نزدیک اہلِ بیتؓ کا دائرہ بہت وسیع ہے اور قیامت تک آنے والے سادات کو شامل ہے ان کے ہاں کل عترتِ رسول لائقِ تمسک ہے اگر تمسک سے مراد ان سے محبت و ولایت کا ربط ہو اپنی ذات سے کوئی فرد واجب الطاعت اور مفترض الطاعت ہو یہ مقام حضور خاتم النبیینﷺ پر ختم ہو چکا آپ کے بعد کسی آسمانی نمائندے کی آمد نہیں۔