اہل بیت رضی اللہ عنہم سے ولایت و مودت - ردِ رافضیت | دفاع…

اہل بیت رضی اللہ عنہم سے ولایت و مودت

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اہلِ بیتؓ سے محبت و مودت دراصل آنحضرتﷺ سے محبت کی فرع ہے اس کی رو سے حضورِ اکرمﷺ کی کل عترت لائقِ مودت و موردِ ولایت ہے اہلِ سنت اسی عقیدہ پر ہیں جہاں ساداتِ کرام ملیں یہ جھٹ انہیں آغوشِ محبت میں لے لیتے ہیں یہ ان میں تفریق نہیں کرتے شیعہ ان میں تفریق کرتے ہیں اور صرف اوصیاء کو لائقِ تمسک سمجھتے ہیں شیعہ حضرات کی یہ زیادتی ہے کہ وہ اپنے تصورِ وصیت کی اساس پر ہزاروں ساداتِ کرام کے اہلِ بیتؓ ہونے کا انکار کر دیتے ہیں۔
اہلِ سنت میں بھی کئی غیر محتاط لوگ ملیں گے جو عام ملنگوں اور میراثیوں کو بھی یہ اعزاز دیتے ہیں جہاں کسی تکیے پر کسی میراثی نے ڈیرہ لگا دیا بدعتی عورتوں نے اسے شاہ جی کہنا شروع کر دیا ایسا ہرگز نہ ہونا چاہیے یہ اہل بیتِ رسالت کی سخت بے ادبی ہے حضورِ اکرمﷺ کی یہ نصیحت کہ میں تم میں دو چیزیں چھوڑ چلا ہوں کتاب اللہ اور اہلِ بیتؓ قیامت تک آنے والے اہلِ بیتِ اطہار کو محیط ہے یہ پنجتن یا بارہ تن پر بند نہیں عترتِ رسولﷺ کو کوثر بھی کہا گیا ہے یہ ان لوگوں کے مقابلے میں ہے جو حضورِ اکرمﷺ کی نرینہ اولاد نہ ہونے پر اپنے پر تولتے تھے سو اس کثرت میں بھی کمی نہیں کی جا سکتی حضرت امام مہدی اہلِ بیتؓ میں سے ہوں گے اس سے پتہ چلتا ہے کہ سلسلہِ اہلِ بیتؓ تیسری صدی میں گیارہویں امام پر ختم نہیں ہو رہتا ورنہ امام مہدی کس طرح اہلِ بیتِ رسالت میں سے اٹھیں گے حضور ﷺ نے فرمایا:
لو کم یبق من الدھر الا یوم لبعث اللّٰه رجلا من اھل بیتی یملوھا عدلا کما ملئت جورا۔(سننِ ابی داؤد: جلد 2صفحہ 232)