جب آپ کی اولاد دنیا میں دنیا کے آخر تک رہے گی تو ممکن ہے کہ مومنین پر آپ کی ساری عترت کی پیروی فرض ہو دین تو مکمل ہو چکا ہے اور کتاب و سنت اس کی ہیڈ لائٹس ہیں اور مومن یہاں انہی دونوں کو قائم رکھنے کے مکلف ہیں اور انہیں انہی دو چراغوں کی روشنی میں آگے بڑھنے کا حکم ہے سو مسلمانوں کا عترتِ رسولﷺ سے تعلق ان کی پیروی کا نہیں ان کی محبت اور ولاء کا ہے جو سب عترتِ رسولﷺ کو محیط ہے وہ اول دور کے ہوں یا آخر دور کے۔
عترت رسولﷺ میں کسی برے سے برے کو بھی دیکھو تو اسے برا نہ کہو سونے پر کچھ گندگی لگ گئی ہو تو ظاہر ہے اس صورت میں سونے کو دھویا جاتا ہے پھینکا نہیں جاتا یہی صورت بزرگانِ دین کی اولاد کی ہے اولادِ رسولﷺ ہونے کی نسبت سے ان کی محبت آپ کے دل سے اترنی نہ چاہیے کیا آپ کے اپنے بچوں کی محبت ان کے کسی غلط کام کے باعث آپ کے دلوں سے ختم ہو جاتی ہے نہیں اسے اپنے جذبات کے آئینہ میں دیکھیے اور پھر عترتِ رسولﷺ میں غلط راہ چلنے والوں سے تعلقات کی نوعیت طے کیجیے۔