حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خوشی میں اپنی خوشی کی تلاش -…

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خوشی میں اپنی خوشی کی تلاش

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدہ فاطمہؓ کو اپنے آخری دنوں میں اس بات کی فکر تھی کہ کسی دوسرے کی نظر آپؓ کے جنازے پر نہ اٹھے۔ چارپائی پر رکھا بدن ہر جہت سے پردہ میں رہے سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی بیوی سیدہ اسماءؓ آپ کی تیمار داری میں حاضر تھیں اور یہ دور سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کا تھا سیدہ اسماءؓ نے سیدہ فاطمہؓ کو تسلی دی اور فرمایا کہ میں نے حبشہ میں دیکھا تھا کہ لوگ عورتوں کے جنازے پر ایک پردہ سا ڈال دیتے ہیں اور اس سے باہر کی نظریں بدنِ میت کی حد کو پا نہیں سکتیں اس پر سیدہ فاطمہؓ کے چہرے پر خوشی کے آثار اترے۔ یہ آخری مسرت تھی جو سیدہ فاطمہؓ کے چہرے پر دیکھی گئی سیدہ اسماءؓ کا اس پیراۓ میں اس واقعہ کو نقل کرنا بتلاتا ہے کہ سیدنا ابو بکرؓ کے گھر والوں کو کس طرح سیدہ فاطمہؓ کی خوشی مطلوب تھی۔