مؤمن کا حضرت خاتم النبیینﷺ سے محبت کا تعلق کیسا ہے؟ - ردِ…

مؤمن کا حضرت خاتم النبیینﷺ سے محبت کا تعلق کیسا ہے؟

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

مؤمنوں کا حضرت خاتم النبیینﷺ سے صرف تصدیقِ رسالت کا تعلق نہیں آپ قرآن کے رو سے مؤمنوں پر اتنا حق رکھتے ہیں کہ اتنا مؤمنوں کو خود بھی اپنے اوپر حق نہیں ہے۔ 

اَلنَّبِىُّ اَوۡلٰى بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ مِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ‌ الخ۔ (سورۃ الاحزاب: آیت 6)

ترجمہ : آپ پر مومن کے لیے اس کے بیٹے والد اور دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ محبوب ہیں۔

آپ کی اس محبوبیت کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کو جس جس سے بھی محبت ہو مؤمنین ان سب کو دل و جان سے پیار دیں اور حضورِ اکرمﷺ کو جس جس چیز سے نفرت ہو مؤمنین بھی اس سے دل سے نفرت کریں۔

اس اصول پر لازم ٹھہرتا ہے کہ مؤمنین کو حضورِ اکرمﷺ کے پورے گھرانے سے عقیدت اور محبت کا وہ تعلق ہو جس کے آگے اور کوئی عقیدت اور محبت ٹھہر نہ سکے حضورِ اکرمﷺ کے گھر میں پہلے آپﷺ کی بیویاں ہیں ان سے ماں کی عقیدت ہو اور آپ کی اولاد سے اپنی اولاد سے بڑھ کے محبت اور پیار ہو اور یہ محبت ان کے کردار اور اعمال کے ترازو میں نہ تولی جائے اسے رشتہِ رسالت کے آئینہ میں دیکھا جائے یہ سوچا جائے کہ حضورِ اکرمﷺ اپنے دل میں ان کے لیے کیا مقام رکھتے تھے یہ علیحدہ بات ہے کہ اہل بیتِ رسالت کا اپنا عمل و کردار بھی وہ شان رکھتا ہے کہ اس آئینہ میں کوئی ایسا دوسرا آئے نہ تاہم ان کے اعمال اور قربانیاں دوسرے درجہ میں رہیں گی اول درجہ میں ان کی حضورِ اکرمﷺ سے رشتہ کی نسبت ہے۔