شیعہ لڑکے سے سنی لڑکی کے نکاح کا حکم - فتاویٰ جات | دفاع…

شیعہ لڑکے سے سنی لڑکی کے نکاح کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ: ایک شیعہ گھرانے کا لڑکا جس کی منگنی ایک سنی گھرانے کی لڑکی سے ہوئی، مگر اب لڑکی کے والدین نکاح دینے سے انکار کر رہے ہیں، اس بناء پر کہ شیعہ و سنی کے مابین مناکحت ناجائز ہے جبکہ شیعہ لڑکے کا یہ کہنا ہے کہ میں خلفائے راشدینؓ کا احترام کرتا ہوں، تاہم سیدنا علیؓ کو سب سے افضل قرار دیتا ہوں ایامِ محرم یعنی شہداءِ کربلا کی نیاز دیتا ہوں۔  

ازروئے شرع مظہر و جوابِ باصواب بصورتِ تحریر عنایت کریں کہ اس عقیدے اور نظریہ کے حامل لڑکے کے ساتھ ایک صحیح العقیدہ لڑکی کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟

جواب: کسی شیعہ مرد سے سنی لڑکی کا نکاح باطل ہے جب لڑکے کا خاندان شیعہ ہے تو اس کا یہ قول قابلِ قبول نہیں ہے کہ میں خلفاءِ راشدینؓ کا احترام کرتا ہوں اس لیے کہ شیعہ مذہب میں تقیہ فرض ہے اور تقیہ کے معنیٰ جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کے ہیں اس لیے ان کی کوئی بات قابلِ قبول نہیں، مسلمانوں کو ان کے دھوکہ میں نہیں آنا چاہیے۔  

(وقار الفتاویٰ: جلد 3 صفحہ 30)