اسلام میں انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد تین طبقے - ردِ…

اسلام میں انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد تین طبقے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اسلام کے تعارف میں انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد تین طبقے پیش کیے ہیں صدیقین شہداء اور صالحین۔
فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيۡقِيۡنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰلِحِيۡنَ‌ وَحَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِيۡقًا ۞( سورۃ النساء: آیت 69)
تو شُّهَدَآءِ ہم اہلِ اسلام نے بتائے ہیں اہلِ کتاب کی تاریخوں میں ان کا نام نہیں ہندوؤں کی تاریخ میں یا رشی ہیں یا جوگی ہیں رشی کو وہ لیتے ہیں پیغمبر کے درجے میں اور جوگی کو وہ لیتے ہیں صالحین کے درجے میں شہادت کا ان میں کوئی تصور نہیں انگریز غیر مسلموں کے ہاں یا Apostles پیغمبر ہیں یا Saints ہیں جو اولیاء ہوتے ہیں سو ان کے ہاں بھی شہید کا کوئی تصور نہیں تو شہیدوں کا تعارف کس نے کروایا؟ اسلام نے تو جس طرح اسلام مکمل دین ہے اس نے کچھ الفاظ خاص معنیٰ کے بتائے جو لغت میں پہلے نہیں تھے پہلے لغاتِ عربی میں شہید اسے کہا جاتا تھا جو عدالتوں میں جا کر منڈیوں میں جا کر گواہی دے لیکن خون کے ساتھ گواہی بھی ہوتی ہے اور یہ شُّهَدَآءِ ہوتے ہیں یہ لغاتِ عرب میں پہلے نہیں تھا قرآن نے جن لفظوں کو خاص معنیٰ پہنائے: اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ الخ۔(پارہ 27، سورۃ الحدید: آیت 19)
 یہ لغتِ عرب میں پہلے نہیں تھی اسلام نے لغتِ عرب میں جو بات داخل کی ہے اس میں اسلامی رموز کام فرما ہیں قرآن کا احسان ہے کہ اس نے نئی زبان بھی دے دی کہ کوئی لفظ کن معنیٰ میں آتا ہے۔