اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین اور صحابہ کرام رضوان اللہ…

اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے جوڑ پر نفیس نکتہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ایک اور بات کہ ایک روایت ملتی ہے گو محدثین تو اس میں کلام کرتے ہیں لیکن روایت ہے کہ:
سمعت النبیﷺ یقول الا ان مثل اھل بیتی فیکم مثل سفینۃ نوح من قومہ من رکبھا نجا ومن تخلف عنھا غرق۔(المستدرک للحاکم: جلد 3صفحہ 163)
حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا اهل بيتی کسفینة نوح کہ میرے اہلِ بیتؓ نوح کی کشتی کی طرح ہیں جس طرح نوح کی کشتی ہے نوح کی کشتی پر کوئی آلائش نہیں آلائش ڈوبنے والوں پر ہے تو فرمایا اهل بیتی میرے اہلِ بیتؓ کسفینة نوح وہ نوح علیہ السلام کی کشتی کی طرح ہیں من رکبھا نجا جو اس کشتی میں بیٹھے گا بچ جائے گا جو اس کشتی سے ہٹے گا نوح کا بیٹا بھی ہو تو ڈوب جائے گا تو آپ اہلِ بیتؓ کی محبت میں نوح علیہ السلام کی کشتی میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں کہ نہیں (سامعین: تیار ہیں) لیکن قرآن نے کہا کہ کشتیوں والے راستہ کس سے لیتے ہیں؟ قرآن نے کہا: وَبِالنَّجۡمِ هُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ ۞(سورۃ النحل: آیت 16)
کہ رات کی تاریکیوں میں جب کشتیاں چلتی ہیں اور اس وقت کوئی ٹیلی فون تو نہیں ہوتے تھے اشارے بھی لگے نہیں ہوتے تھے کہ راستوں کا پتہ چلے تو قرآن نے کیا کہا؟ کہ کشتیاں راستہ کیسے پکڑتی ہیں؟ فرمایا وَبِالنَّجۡمِ هُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ ۞(سورۃ النحل: آیت 16) 
کہ کشتی والے ستاروں سے راستہ پہچانتے ہیں تو نوح علیہ السلام کی کشتی میں بیٹھنے والو راستہ بتائیں گے ستارے اور پیغمبر کی زبان نے ستارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کہا اصحابی کالنجوم۔ تو اہلِ بیتؓ کو کہا کشتی اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کہا ستارے (تو کشتیاں سمندروں میں چلتی ہیں دریاؤں کو عبور کرتی ہیں پر راستے ستاروں سے ملتے ہیں)
ہم اہلِ سنت و الجماعت کہتے ہیں کہ راستہ ان سے لو اسلام ہمارا کیا ہے کہ راستہ ان سے لو ایک شخص نے ایک دفعہ سوال کیا کہ جی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اگر ستارے ہیں تو کیا جو سیدنا عمرؓ کا درجہ تھا وہی سیدنا امیرِ معاویہؓ کا تھا؟ کیا جو سیدنا عمرؓ کی شان ہے وہی سیدنا امیرِ معاویہؓ کی تھی؟ ظاہر ہے فرق تھا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین برابر ہیں؟ تو میں نے کہا کہ میں اس کا جواب نہیں دیتا تم پہلے میرے سوال کا جواب دو کہ کیا سارے ستارے برابر چمکتے ہیں؟ کہنے لگا نہیں میں نے کہا کیوں؟ کہا ستاروں کی چمک اپنی اپنی میں نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی چمک بھی اپنی اپنی جو عمرؓ کا مقام ہے، عثمانؓ کا مقام ہے وہ وہی ہے جو وہ مقام لے گئے ؎

سبق پڑھ پھر صداقت کا عدالت کا شجاعت کا

لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

تو میں نے شہادت کا مقام بتایا ہے کہ شہادت کیا ہے؟ وہ خون دے کر خدا کے ہونے پر گواہی دینا ہے سچائی کی پذیرائی ہے۔