اب ایک بات جو ہم سے لوگ آ کر پوچھتے ہیں کہ جی ہمیں آپس میں ایک ہی جگہ رہنا ہے اور ملنا جلنا بھی ہے تو آپس میں دونوں فرقوں کا کبھی کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے کہ نہیں؟ تو میں نے کہا اگر سمجھوتہ کرنا ہو تو ایک راہ کھلی ہے کہنے لگے کیا؟ کہا ہمارا دونوں کا اتفاق ہے کہ قربِ قیامت میں امام مہدی پیدا ہوں گے یا ان کے عقیدہ کے مطابق نکلیں گے سو جو بھی کہو تو امام مہدی کو یہ بھی مانتے ہیں اور ہم بھی تو یہ کہتے ہیں وہ ہمارے ہیں ہم کہتے ہیں چلو تم اسی پر رہو لیکن جب تک وہ نہیں آتے تم ہمارے ساتھ مل جاؤ جب وہ آئیں گے تو ہم ان کے ساتھ مل جائیں گے اگر وہ تمہارے ہوئے تو تمہارے طریقے پر آ جائیں گے سو جب تک وہ نہیں آتے تم ہمارے ساتھ ہو جاؤ نمازیں بھی ہمارے پیچھے ہماری مسجدوں میں آ کر پڑھو اپنی عبادت گاہیں علیحدہ نہ بناؤ اپنی بارگاہ علیحدہ نہ بناؤ۔