یزید کے گھر میں آہ و زاری - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

یزید کے گھر میں آہ و زاری

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو جب یہ شام پہنچے ہیں تو پھر یزید کے گھر میں آہ و زاری ہونے لگی عورتیں روتی ہوئیں جب ان قافلے والی عورتوں سے ملیں تو خونِ حسینؓ نے خود اپنی شان اسی وقت بتا دی کہ یہ مظلوم ہیں اب اپنے پرائے سب آنسو بہا رہے ہیں جیسا کہ مشہور شیعہ عالم ملا باقر مجلسی لکھتا ہے:
جس وقت سیدنا حسینؓ کے گھر والوں کا قافلہ کوفہ سے دمشق میں آ کر دربارِ یزید میں پیش ہوا تو یزید کی بیوی دختر عبداللہ بن عامر بے تاب ہو کر بے پردہ دربارِ یزید میں چلی آئی یزید نے دوڑ کر اس کے سر پر کپڑا ڈال دیا اور کہا کہ اے ہندہ تو فرزندِ رسول اللہ بزرگِ قریش پر نوحہ زاری کر ابنِ زیاد لعین نے ان کے معاملہ میں جلدی کی اور حال یہ ہے کہ میں ان کے قتل پر رضا مند نہ تھا۔
(اسی طرح کا حوالہ ایک دوسری شیعہ کتاب منتہى الاعمال: جلد 1 صفحہ 105 مطبوعہ ایران از شیخ عباس قمی (1359ہجری) پر بھی دیکھا جا سکتا ہے اور ایک مشہور شیعہ مؤرخ لوط بن یحییٰ یہاں تک لکھتا ہے کہ:
و وضع الراس فی طشت و غطاه بمنديل ديبقی و وضعه فی حجره و جعل يلطم على خده ويقول مالی وقتل الحسين۔(مقتل ابی مخنف: صفحہ 139) 
ترجمہ: یزید نے آپ کا سرِ مبارک ایک تھال میں رکھا اس پر ریشمی رومال ڈال کر اپنی گود میں رکھا اور اپنے گالوں پر طمانچے مارنے لگا اور کہنے لگا کہ مجھے قتلِ حسینؓ سے کیا سروکار تھا)(جلاء العيون: صفحہ 527)
تو اگر تاریخ کا تجزیہ کیا جائے تو سب سے زیادہ ذمہ داری ان پر ہے یعنی اہلِ کوفہ پر حتیٰ کہ اس قافلہ کے جانے کے بعد سلیمان بن صرد خزاعی کے گھر میں یہ جمع ہوئے کہ یہ ہم نے کیا کر دیا یہ سارا گناہ تو ہمارے ذمہ آئے گا اب پھر جب سلیمان کے مکان پر میٹنگ ہوئی تو یہ ہے اعترافِ گناہ کہ ہم سے بڑی غلطی ہوئی تو جب غلطی ہو جائے تو پھر کیا ہے؟ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کوہِ طور پر گئے تھے تو پیچھے قوم نے حضرت ہارون علیہ السلام کی بات نہیں مانی تھی اور بچھڑے کی پوجا شروع کر دی اور جب حضرت موسیٰ علیہ السلام واپس پہنچے تو ان لوگوں نے پھر اپنی غلطی کا اعتراف کیا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زبان سے ان کو یہ سزا دلوائی کہ: فَاقۡتُلُوۡٓا اَنۡفُسَكُمۡ الخ(سورۃ البقرہ: آیت 54)
ترجمہ: اے بچھڑے کی پوجا کرنے والو! اب تم اپنے آپ کو مارو تو اس وقت یہ سزا دی گئی تاہم جب یہ سلیمان کے مکان سے نکلے تو ماتم کرتے ہوئے اس لیے کہ ہم یہ جو جرم کر بیٹھے ہیں اپنے جرم کی سزا میں وہ اپنے آپ کو پیٹتے تھے اب ایک بات کہہ کر بات ختم کرتا ہوں سلیمان کے گھر سے نکلتے ہوئے جب یہ پیٹے تو قتلِ حسینؓ کی ذمہ داری انہوں نے قبول کر لی۔