حضرت زین العابدین رحمۃاللہ کا اپنی پھوپھی سے سوال - ردِ…

حضرت زین العابدین رحمۃاللہ کا اپنی پھوپھی سے سوال

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

آج جو سیدنا علیؓ کی سیدنا حسینؓ کی آخری نشانی تھی وہ ان کے سامنے سیدنا زین العابدینؒ کی شکل میں تھی سیدنا زین العابدینؒ سیدہ زینبؓ کا ہاتھ پکڑے ہوئے جا رہے تھے کہ رونے والوں کی آوازیں مکانوں کی چھتوں سے آئیں تو بچے نے اپنی پھوپھی سے پوچھا کہ اماں جی یہ رو کیوں رہے ہیں؟ علامہ طبرسی نے کتاب الاحتجاج جلد 3، صفحہ 68 میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ سیدنا زین العابدینؒ نے کہا ان هؤلاء يبكون علينا اے میری پھوپھی مجھے بتائیے! یہ جو کوفہ والے ہم پر رو رہے ہیں یہ اب ہم پر کیوں رو رہے ہیں؟ من قتلناغیرهم ان کے سوا ہمیں مارا کس نے ہے؟ مطلب یہ تھا کہ اگر حکومت پہل کرتی تو یزید چل کر مدینے آتا یا اس کے کارندے چل کر مدینے آتے اور مار دیتے مارا انہوں نے؟ انہوں نے ہی کوفہ والوں نے سیدنا حسینؓ کو خط لکھ کر یہاں کوفہ بلایا ان کے ساتھ وفا کے عہد باندھے سیدنا حسینؓ کربلا میں خط کھول کر کہتے ہیں او کوفہ والو! کیا تم نے یہ خط نہیں لکھے؟ تو سیدنا زین العابدینؒ نے اور سیدہ زینبؓ نے یہ ساری ذمہ داری ڈالی ہے کہ قاتلینِ حسینؓ کہاں ہیں؟ ان کو تلاش کرنا ہے تو عراق میں جاؤ عراق کی گلیاں تمہیں بتائیں گی ان عورتوں کا رونا تمہیں بتائے گا کہ حسینؓ کے قتل کے ذمہ دار کون ہیں۔ 
(قاتلانِ حسین رضی اللہ عنہ کون ہیں؟ اسے جاننے کے لیے امام اہلِ سنت حضرت مولانا عبدالشکور لکھنوی رحمۃاللہ کے رسالہ واقعہ کربلا کے سلسلے میں قاتلانِ حسین رضی اللہ عنہ کی خانہ تلاشی کا مطالعہ فرمائیں)
تو سیدنا زین العابدینؒ کے یہ الفاظ ان هؤلاء يبكون علينا اب تو یہ ہم پر رو رہے ہیں لیکن بتائیے من قتلنا غیرهم ہمیں ان کے سوا مارنے والا کون ہے؟ تو جب سیدنا زین العابدینؒ نے یہ الفاظ کہے تو پھر سیدہ زینبؓ بھی بے اختیار ہو گئیں انہوں نے کہا سحقا لكم اے کوفہ والو! تمہاری بربادی ہو مالكم قتلتم حسينا حسین کو تمہی نے قتل کیا اس کے اموال لوٹے وورثتموه اور وارث بھی تم ہی ہو گئے نہیں سمجھے؟ وارث کیا ہوتے ہیں جو مظلوم کی حمایت میں صدا لگاتے ہیں کہ قتل بھی تم نے ہی کیا اور وارث بھی تم ہی بن بیٹھے اب دنیا کو تم ہی بتا رہے ہو کہ ہم حسینؓ کے ہیں اے اہلِ کوفہ سحقا لكم مالكم قتلتم حسينا و انبته امواله و ورثتموه سیدہ زینبؓ نے جو الفاظ کہے تو یہ ایک عجیب منظر تھا جو لوگ خط بھیج کر بلانے والے تھے انہوں نے بد عہدی کی لیکن اب جب انجام دیکھ لیا کہ یہ آئے تھے اور اب جا رہے ہیں بیمارِ کربلا بھی پھوپھی کا ہاتھ پکڑے ہوئے ساتھ ساتھ جا رہا ہے اور ان کا رخ اب شام کی طرف ہوا کیوں کہ شام والی عورتیں اور یہ سب ایک دوسرے کے رشتہ دار تھے۔