شمر لعین کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر ظلم - ردِ رافضیت |…

شمر لعین کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ پر ظلم

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

پھر 10 محرم کو سیدنا حسینؓ نے جو اس وقت مقامِ غیرت میں تھے کہا کہ میں نے بزدل کی موت نہیں مرنا انہوں نے پہلے کبھی کسی مسلمان کو قتل نہیں کیا لیکن اب جو سامنے آیا جس کو بھی شمر وغیرہ نے آگے کیا آپ (سیدنا حسینؓ) نے تہِ تیغ کیا پھر اسی بدبخت شمر نے اس عظیم ہستی کے گلے کو کاٹا سیدنا حسینؓ نے اپنی تقریر سے پہلے اپنے ساتھیوں کو کہہ دیا تھا: (جیسے آج محرم کی 10 تاریخ تھی انہوں نے کہا) دشمن میرے خون کے پیاسے ہیں اے حاضرین اے میرے کربلا کے ساتھیو !رات کا اندھیرا ہے میری طرف سے سب کو اجازت ہے کہ جو جانا چاہتا ہے جائے اس کو کوئی بھی نہیں روکے گا راستوں میں کوئی بھی نہیں مارے گا (کیونکہ دشمنی میرے ساتھ ہے تمہارے ساتھ نہیں) تو میں تمہیں موقع دے دیتا ہوں تم یہ نہ سمجھو کہ میں تمہارا نقصان کروں ان کو عداوت تو میرے ساتھ ہے تو تم جہاں جانا چاہتے ہو چلے جاؤ (تاریخ اسلام)
لیکن سب کنبے والوں نے کہا کہ نہیں ہم نہیں جائیں گے لیکن انہوں نے رات کے وقت ہی اجازت دے دی تھی کہ میں کسی کو جاتے بھی نہ دیکھوں اور جاتے ہوئے کوئی میرے ساتھ مصافحہ بھی کرنے نہ آئے پھر جب اللہ کے ہاں جب ہم کھڑے ہوں گے تو ظالم و مظلوم سب ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے سو چلے جاؤ جس نے جانا ہے لیکن کوئی نہ گیا۔
تو سیدنا حسینؓ وہی کربلا میں تھے یعنی انہیں کوفہ جانے ہی نہیں دیا گیا کربلا میں ہی روک لیا گیا پھر انہیں یہاں دیکھ کر قاتل بھی ٹھہر گئے تو آگے جو عمرو بن سعد تھا بد بختی اس کی بھی تھی حالانکہ وہ دل سے نہیں چاہتا تھا کہ خون ریزی ہو لیکن شمر اور ابنِ زیاد نے جو پیراہیہ اختیار کیا تو قتل کا حکم یزید نے نہیں دیا تھا وہ ابنِ زیاد نے دیا تھا عمرو بن سعد یہ کام نہیں چاہتا تھا لیکن جوش میں آ کر یہ کام کر گیا کیونکہ بد بختی اس کا مقدر تھی سو شمر سمیت ان سب نے بڑی بے دردی اور ظالمانہ طریقے سے نواس رسول سیدنا حسینؓ کو شہید کر دیا۔
تو پھر جب یہ واقعہ ہو چکا پھر اس قافلہ کو کوفہ جانے کی اجازت مل گئی چند خواتین تھیں اور مردوں میں سیدنا زین العابدینؒ تھے باقی ایک ایک کر کے شہید ہو گئے اجڑا ہوا قافلہ کوفہ میں گیا تو اب کوفہ تو شہر تھا تو کوفہ کے بعض مرد بازار میں افسوس کے ساتھ دیکھ رہے تھے کیوں؟ سیدنا علیؓ کی شہادت کے بعد سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کوفہ سے منتقل ہوئے تھے تو اس وقت کے ساتھی بھی جمع ہو گئے۔