سیدنا حسینؓ نے فرمایا میں اس کے پاس نہیں جاؤں گا لیکن میں اب اتمامِ حجت کرتا ہوں تو یہ وہ خطبہ ہے جو سیدنا حسینؓ نے کربلا میں دیا اس کے بعد جام شہادت نوش فرمایا سیدنا حسینؓ فرماتے ہیں:
جو مجھے نہیں جانتا وہ مجھے جان لے کہ میں پیغمبر اسلام کا نواسہ ہوں (مطلب یہ تھا کہ جس کا تم کلمہ پڑھتے ہو اور تمہاری اذانوں میں جس کا نام گونجتا ہے میں اس کا نواسہ ہوں) میں سیدنا علیؓ کا بیٹا ہوں میں سیدنا حسنؓ کا بھائی ہوں میں جعفرؓ کا (جو سیدنا علیؓ کے بڑے بھائی تھے) بھتیجا ہوں، میں فاطمہؓ کی گود کا پروردہ ہوں اور میں نے اب تک اپنے ہاتھ سے کسی کو مارا نہیں کہ میرے ذمہ خون دینا ہو میں نے اب تک زبان سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جس کو میں پورا نہ کر سکوں اور میری زبان پکڑی جا سکے میں اس کے علاوہ کہتا ہوں کہ میرے نانا کی زبان سے سننے والے کئی صحابی اب بھی موجود ہیں جنہوں نے پیغمبر کی زبان سے سنا کہ حسنؓ و حسینؓ جنت کے جوانوں کے سردار ہوں گے (جنت میں جو بڑی عمر کے لوگ گئے ان کے سردار تو ابو بکرؓ و عمرؓ ہوں گے وہ اور مسئلہ ہے لیکن جو دنیا سے جوانی میں گئے اگرچہ سیدنا حسنؓ و حسینؓ جوانی میں نہیں تھے لیکن اللہ تعالیٰ سب کو بڑھاپے سے نکال کر جوانی میں جنت میں داخل کرے گا، تو کہا) تم میں ایسے بھی لوگ ہوں گے جنہوں نے پیغمبر کی زبان سے سنا ہو گا کہ میں وہی ہوں میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے تم مجھ پر تلوار اٹھاؤ میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا اور میں یہ حجت جو ہے اسی دن جو دن آنے والا ہے (مطلب یہ کہ وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ ۞(سورۃ الرحمٰن: آیت 46)
جنتنا اس وقت سے ڈرو جب ہر کسی کو خوف ہو کہ ایک دن کھڑا ہونا ہے)(تاریخ اسلام: حصہ دوم از نجیب آبادی)
آپؓ نماز ختم کس پر کرتے ہیں جب نماز ختم ہوتی ہے ناں يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡحِسَابُ ۞(سورۃ ابراہیم: آیت 41)
اس کے بعد السلام عليكم ورحمة اللّٰه السلام عليكم ورحمة الله يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡحِسَابُ ۞(سورۃ ابراہیم: آیت 41)
کا معنیٰ ہے کہ جس وقت حساب کی گھڑی قائم ہو گی جو شخص اس دنیا میں ہی ڈر گیا اس وقت اس حساب کے دن سے اس انصاف کے دن سے۔
مانا کے ظلمتوں کے ہر سمت ہیں اندھیرے
لیکن کبھی تو ہوں گے انصاف کے سویرے
ہر طرف دنیا میں ظلم ہی ظلم ہے لیکن کبھی تو ہوں گے انصاف کے سویرے تو انصاف کی صبح تو آنے والی ہے تو سیدنا حسینؓ نے جو خطبہ دیا اس سے مقامِ حسینؓ کا پتہ چلتا ہے۔