اہل سنت کے ہاں اختیاری رونا جائز نہیں - ردِ رافضیت | دفاع…

اہل سنت کے ہاں اختیاری رونا جائز نہیں

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ایک دفعہ کسی نے ہم سے سوال کیا کہ آپ کے اہلِ سنت کے عقیدے میں کیا سوگ بالکل ہی نہیں؟ تو میں نے کہا کہ تفصیل سن لو کہ رونا ہو اضطراری اختیاری نہ ہو اضطراری طور پر تو منہ سے بات نکل ہی جاتی ہے کس کے منہ سے نہیں نکلتی؟ حضورِ اکرمﷺ کی جب وفات ہوئی تو سیدہ فاطمہؓ کی زبان سے کیا نکلا تھا جو نہی وفات ہوئی سیدہ عائشہؓ کی زبان سے کیا نکلا تھا، سیدہ فاطمہؓ نے جب کہا تھا:

صبت علی مصائب لو انھا

صبت علی الایام صرن لیالیا۔

ترجمہ: مجھ پر اتنے مصائب آ گرے آ پڑے اگر یہ مصائب دنوں پر ڈال دیے جائیں، تو صرن لیالیا تو وہ بھی راتیں ہو جائیں اگر وہ مصائب دنوں پر ڈال دیے جاتے تو دن بھی راتوں میں تبدیل ہو جاتے لیکن ان کے ہاں اختیاری طور پر نہیں اضطراری طور پر یہ بات نکلی اور انفرادی طور پر نکلی اجتماعی طور پر نہیں نکلی تو کسی نے پوچھا کہ آپ کے اہلِ سنت و الجماعت کے عقیدے کے مطابق سوگ یا رونا کس طرح جائز ہے؟ میں نے جواب دیا رونا اگر 
1: اضطراری ہو اختیاری نہ ہو۔
2: انفرادی ہو اجتماعی نہ ہو۔
3: تین دن کے اندر اندر ہو، تین دن سے باہر نہ ہو تو ہمارے ہاں بھی ناجائز نہیں رخصت ہے اجازت ہے لیکن کسی پہلو سے یہ عبادت نہیں۔
اسلام دینِ فطرت ہے اور فطرت کے آداب یہ بتاتے ہیں کہ رونا انفرادی اور اضطراری ہو اور تین دن کے اندر ہو تین دن کے باہر کا یہ حکم نہیں ہے۔