9 محرم سے 10 محرم آ گیا اس رات یہ جو 9 کے بعد آئی ہے یہ جو کربلا کے مسافر تھے اس رات پانی بند کیا گیا ابنِ زیاد نے کہا اس قافلے تک پانی نہ پہنچے اور اتفاق سے دن کے وقت انہوں نے اپنے خیموں میں پانی پہنچایا نہیں تھا اور یہ وہ وقت تھا کہ علی اصغر بھی پانی کے لیے ترس رہے تھے اسی دوران سیدنا حسینؓ کا بیٹا زین العابدینؒ وہ بیمار تھے اس کے ساتھ ان کی بہن بھی تھی ام کلثوم نام کی دونوں ایک خیمے میں تھے ان حالات میں یہ بچے روئے تو بے ساختہ طور پر جو عورتیں تھیں وہ بھی رو پڑیں۔
یہ رونا ہمارے نزدیک قابلِ اعتراض نہیں کیوں؟ یہ بے اختیار روئے تھے ہم جس کو نا جائز کہتے ہیں وہ وہ رونا ہے جو وقت مقرر کر کے ہو کہ مومنینِ کرام! ہم صبح 9 بجے روئیں گے تو اس مقرر کردہ رونے پر کلام ہوتا ہے اس رونے پر نہیں کیوں کہ یہ رونا اختیاری نہیں اضطراری ہے۔