حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا ابن زیاد کو جواب - ردِ رافضیت |…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا ابن زیاد کو جواب

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا حسینؓ نے ان کو انکار کیا کہ نہیں میں اس کے سامنے نہیں جاؤں گا اب اس کے باوجود خیمے دونوں کے کربلا میں ہی تھے اور آپس میں ملاقاتیں بھی ہوتی تھیں تو اب اس پر بھی ابنِ زیاد نے اپنے آدمی کو بھیجا اور کہا کہ تم جاؤ اگر تو عمرو بن سعد کے متعلق معلوم ہو کہ وہ ان سے ملا ہوا ہے تو اسے میرا پیغام دو اور ایک چٹھی بھی دی کہ اے عمرو بن سعد! میں نے تمہیں اس لیے تو نہیں بھیجا تھا کہ تو سیدنا حسینؓ کے ساتھ دوستی بڑھائے اور ایک ہی جگہ تم نے خیمہ لگایا اگر تیرا ارادہ لڑنے کا نہیں تو اسی خط سے میں تجھے معزول کرتا ہوں اور یہ جو خط لے کر آ رہا ہے اس کو میں اس فوج کا سربراہ مقرر کرتا ہوں اپنی طرف سے اور اس کو اختیار دیا کہ اگر پتہ چل جائے کہ عمرو بن سعد ان سے کچھ ملا ہوا ہے تو اسے اسی وقت گرفتار کر لو اور میں نے تمہیں وہاں اس کی بجائے فوج کا سردار بنایا تو وہ جو خط تھا اس نے آ کر عمرو بن سعد کو دکھا دیا اب عمرو بن سعد جب یہ دیکھا تو وہ پھر سیدنا حسینؓ کے مقابلے میں سیدھا ہو گیا کہ اب اگر میں انکار کرتا ہوں تو یہ مجھے گرفتار کرنے کے لیے کھڑا ہے جو خط لے کر آیا ہے اور سر بمہر خط ہے حکومت کا آفیشل ڈاکومنٹ (Official Document) ہے انکار نہیں کر سکتا 2 تاریخ کو یہ اترے تھے لیکن انہیں آتے جاتے تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا۔
9 محرم کو پیش آنے والے واقعات تو اب 10 (دس) تاریخ آ گئی محرم کی آج کیا تاریخ ہے؟ آج محرم کی 10 تاریخ ہے 9 تاریخ تک کے واقعات کو میں نے ایک ترتیب سے بیان کر دیا۔
اب جو شمر تھا اس نے ابنِ زیاد کو کہا تھا کہ میں سیدنا حسینؓ کے ساتھ لڑنے اور قاتلانہ حملے کے لیے تیار ہوں لیکن میری ایک شرط ہے کہ میرے چار بھانجے کربلا میں سیدنا حسینؓ کے ساتھ ہیں شمر کی بہن کا نام ام البنین تھا یہ سیدنا علیؓ کی بیوی تھیں۔ سیدنا علیؓ نے حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد جو نکاح کیے ان میں سے ایک نکاح شمر کی بہن سے بھی کیا تھا، جس کا نام ام البنین تھا۔ اور ام البنین کے جو بیٹے تھے وہ شمر کے بھانجے تھے عبید، عباس، جعفر، عثمان یہ ان کے نام تھے تو شمر نے ابنِ زیاد کو کہا کہ میں حملے کے لیے تیار ہوں لیکن تو ایک سرکاری تحریر دے کہ کربلا میں سیدنا حسینؓ کے ساتھیوں پر جب ہمارا قبضہ ہو تو ان چار کی جان بخشی کی جائے گی اور ان کو امن کے ساتھ خطرے کے بغیر وہاں سے نکالا جائے گا۔
ابنِ زیاد نے لکھ کر دے دیا کہ ان چار کو قیدی نہ بنایا جائے نہ قتل کیا جائے میں انہیں امان دیتا ہوں تو وہ چٹھی شمر نے لے لی اب یہ زرہ بکتر پہنے ہوئے لڑائی کے لیے تیار ہو گیا اب اس بد قسمت کے نصیب میں اپنے ہاتھوں کو سیدنا حسینؓ کے خون سے رنگین کرنا مقدر تھا اس نے آ کر اعلان کیا کہ کربلا میں یہ جو چار میرے بھانجے ہیں وہ باہر نکل آئیں ان کے لیے میں ابنِ زیاد کی طرف سے امان کا اعلان کرتا ہوں یہ چار نکل آئیں پھر ہم قافلے پر حملہ کرتے ہیں ان سے لڑائی کرتے ہیں قافلے میں بھی کوئی تھوڑے نہیں بلکہ بہتر 72 نفوس تھے عورتوں بچوں کو نکال کر تھوڑے ہو جائیں گے لیکن کل بہتر نفوس تھے وہ چاروں باہر آئے اور انہوں نے کہا اے شمر ہمیں تمہاری یا ابنِ زیاد کی امان کی ضرورت نہیں ہم اللہ کی امان میں جائیں گے ہم اپنے بھائی سیدنا حسینؓ کے ساتھ نکلے ہیں اور ان کے ساتھ ہی جام رہیں گے۔
اتنے میں کوئی عصر کا ٹائم ہو گیا 9 تاریخ ہے اور عصر کا ٹائم ہو گیا اور پھر عربوں کی روایت ہے کہ رات کو لڑتے نہیں تھے کہ اتنے میں سورج غروب ہونے کو قریب پہنچا اب یہ مجبوری عرب کے رواج کے مطابق تھی۔