ابنِ زیاد نے کہا سیدنا حسینؓ کو پیغام دو کہ میرے ابنِ زیاد کے ہاتھ پر یزید کی بیعت کریں تو سیدنا حسینؓ کو میرے پاس لے آؤ اگر وہ میرے ہاتھ پر یزید کی بیعت کر لے تو پھر ان کو رہا کر دیا جائے گا اور یہ خود شام جا کر بیعت کر لیں اب زیاد تو خود بڑا بدنام قسم کا آدمی تھا اور زیاد کا بھی یہ بیٹا ہو اور دوسری طرف سیدنا حسینؓ جیسی بلند پایہ جنت کے جوانوں کے سردار جیسی شخصیت ہو جو پیغمبر کا نواسہ ہے فاطمہؓ کا لعل ہے علیؓ کا بیٹا ہے، حسنؓ کا بھائی ہے وہ اس بدبخت کے سامنے بطورِ گرفتار قیدی کے پیش ہو تو سیدنا حسینؓ مقامِ غیرت میں آ گئے اور انہوں نے وہاں ایک تقریر بھی کی لیکن ابھی میں اس کا ذکر نہیں کرتا تو سیدنا حسینؓ نے بات جس پر ختم کی کہا کہ مجھے موت منظور ہے لیکن میں ابنِ زیاد کے پاس جاؤں اور اس کے ہاتھ پر بیعت کروں یہ نہیں ہو گا کیونکہ یزید کی اور یزیدیوں کی بات میں فرق ہے؟
دیتی رہے گی درس شہادت حسینؓ کی
آزادیِ حیات کا یہ سرمدی اصول
چڑھ جائے سر تیرا نیزے کی نوک پر
لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول
تو بظاہر یزید کی اطاعت پر اتنا انکار نہیں جتنا یزیدیوں کی اطاعت پر کہ یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول۔