شمر ملعون کا ابن زیاد ملعون کو مشورہ - ردِ رافضیت | دفاع…

شمر ملعون کا ابن زیاد ملعون کو مشورہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اس موقعے پر شمر بھی وہاں ابنِ زیاد کے پاس تھا اس نے ابنِ زیاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ موقع پھر نہیں آئے گا اس وقت حسینؓ تمہارے قابو میں ہے تو اگر وہ کسی طرح چلے گئے تو پھر آگے انتشار ہو سکتا ہے اس لیے ان کو چھوڑنا نہیں اور ابنِ زیاد جو خوش تھا اس کو چقمہ دیا شمر نے اور کہا ابنِ زیاد اس وقت یزید کی نظرِ انتخاب تم پر ہے تم کو جو اس صوبے کا بڑا بنایا اگر حسینؓ کی اور یزید کی صلح ہو گئی تو پھر یہاں حسینؓ کا کام چلے گا حسینؓ کی بات چلے گی اور اگر ایسا ہو گیا پھر تو تو گیا اس لیے اب موقع ہے کہ تو یہ پیغام بھیج کہ تمہاری تینوں تجاویز مسترد ہیں البتہ ایک چوتھی تجویز ہے جس کو کہتے ہیں مؤرخین کہ ابنِ زیاد کو پذیرائی کی امید ہو گئی کہ شاید وہ مان لی جائے کہ ہم حسینؓ کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کرنا نہیں چاہتے۔