عمرو بن سعد کا کربلا میں قیام - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

عمرو بن سعد کا کربلا میں قیام

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تاہم سیدنا حسینؓ نے یہ تین تجاویز عمرو بن سعد کے سامنے رکھیں تو عمرو ابنِ سعد نے بڑے ادب سے کہا کہ حضور ہم آپ کے مقام کو پہچانتے ہیں لیکن میرے اختیار میں کچھ نہیں میں یہ تینوں تجاویز لکھ کر ابنِ زیاد کو بھیجتا ہوں کیوں کہ ہم اس کے بھیجے ہوئے ہیں۔
عمرو بن سعد نے بھی کربلا میں اپنا ڈیرہ لگا رکھا تھا ادہر سیدنا حسینؓ کا خیمہ لگا ہے اور ادہر عمرو بن سعد کا خیمہ لگا ہے البتہ جب اذان ہوتی ہے تو دونوں فریق جمع ہو جاتے ہیں نماز اکٹھی ہوتی ہے اور تاریخ میں لکھا ہے کہ صفیں سیدنا حسینؓ سیدھی کرواتے تھے یہ عجیب بات ہے کہ دنیا میں آسمان کے نیچے کبھی دو متحارب گروپوں کو اس طرح نماز پڑھتے نہیں دیکھا گیا جس طرح کربلا میں ہوا۔
جب عمرو بن سعد نے وہاں خیمہ لگایا تھا اور دوستانہ طور پر عمرو بن سعد کی اور سیدنا حسینؓ کی ملاقاتیں بھی ہوتیں اور اکٹھی نمازیں بھی ہو رہی ہیں تو دوسری طرف یہ خبریں ابنِ زیاد کو بھی پہنچ رہی ہیں تو ابنِ زیاد کو وہم ہوا کہ یہ دونوں مل ہی نہ جائیں کیونکہ ایک ہی جگہ خیمے لگائے ہوئے ہیں اور آپس میں مل بھی رہے ہیں اور نمازیں بھی اکٹھے پڑھ رہے ہیں تو یہ سیاست دان ہوتے بڑے محتاط ہیں تو ابنِ زیاد نے اپنی طرف سے عمرو بن سعد پر بھی آدمی مقرر کر دیے کہ انہیں دیکھو ان پر نظر رکھو کہ کہیں یہ دونوں مل ہی نہ جائیں یہ عمرو بن سعد فاتحِ ایران سپہ سالار سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کا بیٹا تھا تو جب عمرو بن سعد کے سامنے سیدنا حسینؓ نے تجاویز پیش کی تھیں تو جو عمرو تھا وہ بڑا خوش ہو گیا کہ اب خون ریزی نہیں ہو گی اب تو یہ ایسی باتیں حسینؓ نے کی ہیں کہ کچھ نہ کچھ تو منظور ہوں گی تو وہ بڑا خوش تھا یہ تجاویز جب ابنِ زیاد کے پاس آئیں تو ابنِ زیاد بھی بڑا خوش ہو گیا کہ ہم جو کہتے تھے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات کے بعد مسلمانوں میں انتشار بڑھے گا خون ریزی ہو گی تو شکر ہے کہ حسینؓ نے جو باتیں کیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خون ریزی نہیں ہو گی تو عمرو بن سعد خوش تھا اور خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔