سوال: اہلِ سنت و الجماعت کی لڑکی آغا خانی خوجہ لڑکے کے ساتھ نکاح کر سکتی ہے؟ اگر نکاح کر لیا ہو تو نکاح صحیح ہو گا یا فاسد کہلائے گا؟
جواب: آغا خانی خوجہ عقائد کے حاملین موجودہ آغا خان کو خدا تعالیٰ کا درجہ دیتے ہیں، اس لیے وہ لوگ شرعاً مسلمان نہیں ہیں لہٰذا ایسے عقیدے والے سے سنی مسلمان لڑکی نکاح نہیں کر سکتی، اگر نکاح کیا تو نکاح معتبر نہیں کہلائے گا۔
(فتاویٰ دینیہ: جلد 3 صفحہ 350)