حضرت حسین رضی اللہ عنہ امن پسند تھے - ردِ رافضیت | دفاع…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ امن پسند تھے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو سیدنا حسینؓ کی جو تین تجاویز تھیں اس میں سے آخری تجویز کہ مجھے یزید کے پاس شام میں جانے دو میں اس سے خود بات کروں گا اس طرح جس طرح میرے بڑے بھائی اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے درمیان بات ہوئی تھی اب بتائیے کہ سیدنا حسینؓ سے زیادہ کوئی امن پسند ہو سکتا ہے؟ کہ انہوں نے فتنے سے خون ریزی سے لڑائی جھگڑے سے ہر چیز سے بچنے کا حل پیش کیا تو جس کسی اہلِ فہم نے بھی سیدنا حسینؓ کی یہ تین تجاویز سنیں وہ سیدنا حسینؓ کے بارے میں ایک لمحے کے لیے بھی یہ تصور نہیں کر سکتا کہ وہ اقتدار کے طالب تھے یا وہ امن پسند نہ تھے ایک لمحے کے لیے بھی وہ تصور نہیں کر سکتا کہ سیدنا حسینؓ خون ریزی کو پسند کرتے تھے یا لڑنا ان کا مزاج تھا۔