رافضی لڑکی سے نکاح کرنا:
سوال:رافضی لڑکی سے سنی مسلمان لڑکے کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر کسی سنی مسلمان لڑکے نے رافضی لڑکی سے نکاح کیا ہو تو اب کیا ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے شریعت کا کیا مسئلہ ہے؟ اور یہ نکاح معتبر کہلائے گا یا نہیں؟ وہ لڑکی مسلمان کہلائے گی یا نہیں؟ اور اس لڑکی سے کوئی سنی مسلمان لڑکا نکاح کرنا چاہتا ہے تو نکاح کس طرح کر سکتا ہے؟
جواب: رافضیوں کے عقائد اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف ہیں، اس لیے جب تک اس لڑکی کے عقائد اہلِ سنت والجماعت کے عقائد کے مطابق نہ ہو جائیں، اُس وقت تک اس کے ساتھ نکاح درست اور صحیح نہیں ہے۔
(فتاویٰ دینیہ: جلد 3 صفحہ 351)