حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی تین تجاویز - ردِ رافضیت | دفاع…

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی تین تجاویز

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اس نے سیدنا حسینؓ کو کہا کہ آپ اب بتائیں ہم تو مامور ہیں ہم تو لے کر ہی جائیں گے تو سیدنا حسینؓ نے (عمرو بن سعد کو) کہا کہ میری تین تجاویز ہیں (جو سنی شیعہ دونوں کی کتابوں میں درج ہیں) کہ:
اگر آپ مجھے روکتے ہیں: 
1: تو مجھے واپس جانے دو لڑنا میرا مقصد نہیں نہ میں لڑنے کے لیے آیا ہوں۔ 
2: اگر یہ تم نہیں مانتے تو مجھے کسی سرحدی علاقے میں بھیج دو میں زندگی وہی بسر کروں اور اگر کبھی لڑنا پڑے تو کفار کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی جان جانِ آفرین کو دوں۔ 
3: کہ تم میرے راستے میں رکاوٹ نہ بنو میں شام جاتا ہوں یزید کے پاس خود جاتا ہوں۔ 
(شیعہ کتاب مقتل الحسین: صفحہ 100)
اور صاحبِ مقتل الحسین یہ بھی لکھتا ہے کہ اس روایت کو محدثین کی ایک جماعت نقل کرتی ہے:
قال أبو مخنف وإما ما حدثنا به المجالد بن سعيد والصقعب بن زهير الأزدی وغيرهما من المحدثين فهو ما عليه جماعة المحدثين۔ 
(اکثر شیعہ علماء اس روایت کے متعلق یہ کہا کرتے ہیں کہ ایک راوی کہتا ہے میں سیدنا حسینؓ کے ساتھ مکہ سے لے کر کربلا تک پورے سفر میں ساتھ رہا ہوں مگر میں نے یہ تین شرائط نہیں سنیں
جواب: شیعہ حضرات کی اس بات کا جواب یہ ہے کہ تاریخ بتاتی ہے کہ سیدنا حسینؓ نے یہ شرائط عمرو بن سعد کو علیحدگی میں بتائیں اس لیے وہ راوی ان شرائط کو نہیں سن سکا مگر جب عمرو بن سعد نے ان شرائط کو منظور کروانے کے لیے ابنِ زیاد ملعون کے پاس بھیجا تو یہی شرائط لکھی ہوئی بھیجیں جنہیں خود شیعہ کے دو بڑے مستند عالم شیخ مفید اور ملا باقر مجلسی اپنی اپنی کتاب میں نقل کرتے ہیں۔
ولما رأى الحسين نزول العساكر مع عمر بن سعد بنينوى ومددهم لقتاله أنفذ إلى عمر بن سعد إنی أريد أن ألقاك فاجتمعا ليلا فتناجيا طويلا ثم رجع عمر بن سعد إلى مكانه وكتب إلى عبيد الله بن زياد أما بعد! فإن الله قد أطفأ النائرة وجمع الكلمة وأصلح أمر الأمة، هذا حسين قد أعطانی أن يرجع إلى المكان الذی أتى منه أو أن يسير إلى ثغر من الثغور فيكون رجلا من المسلمين له ما لهم وعليه ما عليهم أو أن يأتی أمير المؤمنين يزيد فيضع يده فی يده فيرى فيما بينه وبينه رأيه۔
(الارشاد: جلد 2 صفحہ 87،
بحار الانوار: جلد 44، صفحہ 389)
(مقتل الحسین: صفحہ 99)
مطلب یہ تھا کہ میں یزید کے پاس جاؤں اور اس سے خود بات کروں اور اگر یزید میری شرائط مان لے تو اس کی حکومت کو مانا جا سکتا ہے جیسے میرے بھائی سیدنا حسنؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ بھی تو ایک دوسرے کے پاس پہنچے تھے اور مسئلہ حل ہو گیا تھا تو میں سیدنا امیرِ معاویہؓ کے بیٹے کے پاس جانے کو تیار ہوں۔