قاضی محمد اسرائیل گڑنگی کا فتویٰ - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

قاضی محمد اسرائیل گڑنگی کا فتویٰ


گستاخِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مناکحت کرنے کا حکم:

صحابیِ رسولﷺ حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات میں سے مجھے منتخب فرمایا ہے اور میرے لیے میرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو منتخب کیا ہے پھر انہیں میرا معاون بنایا اور ان میں سے کئی ایک کو میرا خویش اور سسرال قرار دیا پس آگاہ رہنا کہ زمانہ مابعد میں ایک قوم نمودار ہوگی جو میرے اصحاب پر الزامات عائد کر کے ان کی تنقیص کریں گے سو تم یاد رکھو کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کھانے پینے میں بھی شرکت کرنے سے بچنا، نکاح و ازدواج کے معاملات بھی ان سے قائم نہ کرنا نمازیں بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر نہ پڑھنا، حتیٰ کہ نمازِ جنازہ بھی ان کے مرنے والوں پر ادا نہ کرنا، بلکہ ایسے لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت پڑی ہوئی ہے۔ 

(قہرِ خداوندی بر گستاخانِ اصحابِ نبیﷺ: صفحہ224)