تو سیدنا حسینؓ کربلا پہنچے ادہر عمرو بن سعد جو قادسیہ میں تھا وہ قادسیہ سے تلاش کرتا کرتا پیچھے مڑا تو وہ بھی کربلا آ گیا جب کربلا میں آ گیا تو آتے ہی سیدنا حسینؓ کے قافلے کے سامنے ہوا اور سیدنا حسینؓ کو آواز دی جب وہ سامنے آئے تو کہا کہ ہمیں گورنر ابنِ زیاد نے بھیجا ہے اور ہم اس کی طرف سے مامور ہیں اور باقاعدہ السلام علیکم کہی اور بڑے احترام سے بولا کہ ہمیں اس نے بھیجا ہے اور ہم ایک سرکاری حیثیت میں آئے ہیں ہمیں (ابنِ زیاد) نے کہا ہے کہ ان کو روکو یا میرے پاس لے آؤ۔