شیعہ سے مناکحت کرنے کا حکم:
ہمارے ادارے، مجمع البحوث الاسلامیہ العلمیہ بنگلہ دیش کے اراکین نے شیعہ اثناءِ عشریہ کے سلسلے میں مولانا منظور نعمانی ؒ کے استفتاء اور اس پر تحریر کردہ مدلل و مفصل جوابات کا بغور مطالعہ کیا اور ان جوابات کو قرآن و سنت اور فقہِ اسلامی کی رو سے اہلِ سنت والجماعت کے عقائد کے مطابق صحیح اور درست پایا اس واسطے ادارہ کے جملہ اراکین و متعلقین نے استفتاء کے جواباتِ مذکورہ سے مکمل اتفاق کیا اور ان جوابات کی توثیق کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا کہ شیعہ اثناءِ عشریہ، بارہ ائمہ کو ماننے والے، جن کے عقائدِ مذکورہ بالا کفریات کے علاوہ دوسرے بے شمار کفریات اور زندقہ پر مشتمل ہیں، وہ کافر، ملحد اور زندیق ہیں جب تک وہ ان کفریات سے توبہ نہیں کرتے، ان سے کسی قسم کا اسلامی رشتہ اور تعلقات جائز نہیں، ان سے مناکحت جائز نہیں، ان کی نمازِ جنازہ پڑھنا یا نمازِ جنازہ میں شرکت کرنا جائز نہیں، ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں، اور یہ لوگ کسی مسلمان مرد یا عورت کے وارث نہ ہوں گے۔
(جواہر الفتاویٰ: جلد 1صفحہ 367)