اور اتفاق یہ کہ یہ جو حر تھا وہ بھی عراقی تھا اور جو خطوط سیدنا حسینؓ کو بلانے کے لیے مدینہ منورہ لکھے گئے تھے بلکہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے آخری دنوں میں لکھے گئے تھے ان خطوط میں لکھا خط اس حر کا بھی تھا کہ آپ ادہر آئیں تو سیدنا حسینؓ کو اس کا وہ خط یاد آ گیا اور کہا حر تو نے خط نہیں لکھا تھا؟ اور تم نے کیا خود نہیں مجھے بلایا اور اگر اب تم نے رائے بدل دی ہے تو میں بھی رائے بدلتا ہوں مجھے مدینہ واپس جانے دو حر کو خیال تھا کہ اگر میں نے جانے دیا تو ابنِ زیاد کیا کہے گا؟ کیوں کہ میں تو ملازم ہوں؟ میری جاب (Job) جائے گی تو وہ آگے ہو گیا کہ میں جانے نہیں دوں گا۔
تو سیدنا حسینؓ نے شمال کی جانب رخ کیا کہ میں قادسیہ چلا جاؤں تو جب وہ قادسیہ جانے کے لیے چلے تو ابھی راستے میں ہی تھے قادسیہ پہنچنے ہی والے تھے کہ ان کو راستے میں پتہ چلا کہ قادسیہ میں عمرو بن سعد ابنِ زیاد کا نمائندہ وہ آگے ایک فوج لے کر آیا ہوا ہے تو پھر انہوں نے قادسیہ پہنچنے سے پہلے ہی اپنا رخ بدل لیا اور قادسیہ سے تقریباً 10 میل کے فاصلے پر کربلا ہے تو سیدنا حسینؓ نے ادہر رخ کر لیا اور تھکے ہوئے تھے۔
سچ ہے کہ خاک کھینچتی ہے اپنی خاک کو
قضا و قدر میں پہلے سے ہی تھا کہ کربلا میں آئیں گے۔