اب سیدنا حسینؓ کا قافلہ جو عراق کی طرف چلا تو اس وقت سڑکیں نمایاں نہیں تھیں کہ وہ آرام سے پہنچ سکتے تو ادہر عراق میں یزید نے ابنِ زیاد کو گورنر مقرر کیا ہوا تھا ابنِ زیاد کو بڑی فکر تھی کہ حسینؓ کس طریقے سے اور کہاں سے آئیں گے سو سیدنا حسینؓ مکہ سے چل پڑے اور چلتے چلتے کسی طرف سے جا رہے ہیں
حسینی قافلہ صحرا کی جن راہوں سے گزرا تھا
وہ راہیں آج بھی اس قافلے کو یاد کرتی ہیں
تاریخ میں ان کے نقوش کیا ہیں؟ اس طرح جانیے کہ جب آ رہے تھے تو راستے میں صرف (گاؤں) کا ایک مقام ہے صرف کے مقام پر جب سیدنا حسینؓ پہنچے تو ابنِ زیاد کے مقرر کیے ہوئے جو کارندے تھے کہ سیدنا حسینؓ کدہر جاتے ہیں ان میں ایک قافلہ حر تمیمی کا تھا اسے ایک ہزار فوجی دے کر بھیجا گیا تھا کہ تو نے ان کو اس طرف سے روکنا ہے تو حر تمیمی صرف کے مقام پر سیدنا حسینؓ کے سامنے آ گیا اب یہاں سے تقابل شروع ہوتا ہے کہ کس طرح آمنا سامنا ہوا۔