حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سفر مکہ - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سفر مکہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اگلی رات آ گئی تو اگلی رات آدھی رات سیدنا حسینؓ بھی نکل گئے سیدنا حسینؓ کو یہ پتہ نہیں تھا کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کدھر گئے ہیں سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کو پتہ نہیں تھا کہ سیدنا حسینؓ بھی آ رہے ہیں حالات بتاتے ہیں تاریخ بتاتی ہے اتفاق یہ ہے کہ دونوں تقریباً ایک ہی وقت میں یا قریب قریب حرمِ کعبہ میں داخل ہوئے تو نیت سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ کی بھی تھی کہ میں کعبہ چلا جاؤں اور سیدنا حسینؓ کا ارادہ بھی یہی تھا تو وہ واقعات بتاتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ تو اس لیے کہ باقی وقت عبادت میں گزاروں تو سیدنا حسینؓ کا ارادہ یہ تھا کہ مکہ سے ہو کر اللہ کے ہاں دعا کر کے پھر عراق کی طرف جائیں تو جو مشہور ہے کہ ان کو بڑے بڑے لوگوں نے روکا کہ ادہر (عراق) نہ جائیں وہ بھی اتفاق سے مکہ آ گئے یعنی سیدنا عبد اللہ بن عمر، سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تو یہاں انہوں نے سیدنا حسینؓ سے کہا کہ آپ ادہر نہ جائیں کیوں؟ کیونکہ عراق والوں میں وفا نہیں وہ آپ کو خراب کریں گے آپ کو سیاست میں لائیں گے تو آپ یہی مکہ میں رہیں اللہ کی عبادت کرتے کرتے خانہ خدا میں زندگی گزاریں حرمِ کعبہ سے بہتر اور کونسی جگہ ہو سکتی ہے۔