حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا سانحہ ارتحال - ردِ رافضیت…

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا سانحہ ارتحال

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

جب والی مدینہ ولید نے کہا تھا کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ کا انتقال ہو گیا ہے اور ان کا بیٹا یزید ولی عہد مقرر ہوا ہے اس نے چارج لے لیا ہے تو سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات پر سب نے اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ ۞(سورۃ البقرہ: آیت 156)
پڑھا سیدنا امیرِ معاویہؓ کی وفات پر سب نے دل سے اظہارِ افسوس کیا۔
سو ولید نے جب میٹنگ کی اور میٹنگ میں جن سب کو بلایا وہ سارے آ گئے تو ان میں سیدنا حسینؓ بھی آئے لیکن سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نہیں آئے سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ نے کہا کہ میں آج نہیں آ سکتا کل آؤں گا یا دیکھا جائے گا سیدنا حسینؓ آ گئے سیدنا حسینؓ نے کہا یہ بڑا اہم مسئلہ ہے ہمیں کچھ سوچنے کا موقع دو ولید نے کہا کہ ہاں کوئی بات نہیں کل سہی لیکن اس کو نہیں پتہ تھا کہ راتوں رات سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ چلے جائیں گے تو اگلے دن جب ولید کو اطلاع ہوئی کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیرؓ تو مل نہیں رہے اب وہ حیران اور پریشان ہے کہ ان کے جانے سے سلطنت کو خطرہ ہو گا تو اگلا سارا دن وہ اس کی تلاش کرتے رہے کہ وہ ہیں کہاں یا گئے کہاں سارا وقت اسی پر لگا دیا کہ کدھر گئے اور وہ اپنا قافلہ لے کر نکل گئے وہ کہاں گئے ان کو پتہ نہ چل سکا۔