شہادت اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ - ردِ رافضیت | دفاع…

شہادت اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

آپ نے یہ بارہا سنا ہو گا کہ غار میں جب حضورِ اکرمﷺ اور سیدنا ابو بکر صدیقؓ تھے وہاں غار میں ایک سانپ نے سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو کاٹ لیا تو حضورِ اکرمﷺ نے اپنا لعابِ مبارک لگایا سیدنا ابو بکرؓ کو شفا ہو گئی اور زہر نے اثر نہیں کیا تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے اپنے آخری وقت میں کہا کہ وہ جو غار میں مجھے سانپ نے کاٹا تھا مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس کے اثرات آ رہے ہیں تاکہ صدیقِ اکبرؓ بھی جب دنیا سے گئے اسی طرح مقامِ شہادت کے ساتھ جس طرح خود پیغمبر گئے تھے پیغمبر کی زبانِ مبارک سے خدا کے کہنے پر: اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا‌ الخ۔ (سورۃ التوبہ: آیت 40) 
نکلا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو ساتھ ساتھ رکھا ان دونوں کے بعد پھر شہیدوں کا سلسلہ شروع ہوا پہلے شہید

سیدنا عمرؓ

پھر سیدنا عثمانؓ

پھر سیدنا علیؓ

اور پھر ان کے ساتھ بہت سے لوگ اور بھی جو میدانوں میں آ کر شہید ہوتے رہے پھر اس شہادت کا عجیب نمونہ سیدنا حسینؓ نے کربلا میں پیش کیا۔