اس شہداء کی فہرست میں سید الشہداء تو وہ ہی ہیں کہ جن کو لسان رسالتِ مآبﷺ نے سید کہا وہ کون ہیں؟ (سیدنا حمزہؓ) جو احد میں شہید ہوئے بدر کے مقام پہ جتنے بھی شہید ہوئے وہ بھی شہداء ہیں تو شہداء کی فہرست صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے شروع ہوتی ہے تو ضمنی طور پہ یہ بات کہہ دیتا ہوں کہ ہمارے آقا خاتم النبیینﷺ وہ شہید نہیں ہوئے کیوں؟ اس لیے کہ خدا نے انہیں یہ کہہ دیا تھا کہ: وَاللّٰهُ يَعۡصِمُكَ مِنَ النَّاسِ الخ۔ (سورۃ المائدة: آیت 67)
کہ خدا تجھے لوگوں سے بچائے گا اب اگر حضورِ اکرمﷺ شہید ہوں تو آخر کسی کے مارنے پر ہوں گے نا؟ کہ اس نے آپ کو ظاہری طور پر مارا ایسا ہو تو خدا کا وہ وعدہ کہاں گیا؟ کہ وَاللّٰهُ يَعۡصِمُكَ مِنَ النَّاسِ الخ۔ (سورۃ المائدة: آیت 67)
میں تجھے بچالوں گا اس لیے اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کو شہادت نہیں دی لیکن امت میں شہیدوں کا ایک سلسلہ چلا ہے حضورِ اکرمﷺ کو شہادت نہیں دی تاکہ کوئی کہہ نہ سکے کہ میں نے پیغمبر کو گرا دیا ظاہری طور پر یہ تکریمِ رسالت اس درجہ تک اس طرح باقی رہی کہ کوئی کہہ نہ سکے کہ یہ پیغمبر کی شان ہے؟
اور سیدنا ابو بکر صدیقؓ اس طرح حضورِ اکرمﷺ کے ساتھ چلے جس طرح اصل کے ساتھ سایہ چلتا ہے حضورِ اکرمﷺ بھی شہید نہیں صدیق بھی شہید نہیں جب یہ دونوں غار میں تھے تو حضورِ اکرمﷺ کی زبانِ مبارک سے خدا کے کہنے پر ایک جملہ ادا ہو گیا تھا کہ: لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا الخ۔ (سورۃ التوبہ: آیت 40)
ہمارے ساتھ ہے کہا کہ جس طرح میرے ساتھ ہے تمہارے ساتھ بھی ہے اب وہ بھی شہید نہیں اور یہ بھی شہید نہیں۔
لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو شہادت دی یعنی شہادت کا مرتبہ دے دیا لیکن اس طرح نہیں دیا کہ کوئی کافر کہہ سکے کہ میں نے گرایا مثلاً نبی پاکﷺ کو ایک یہودیہ نے زہر والا گوشت دھوکا سے ارادۂ قتل سے کھلا دیا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس کو اثر نہیں دیا یعنی حضورِ اکرمﷺ پر اس زہر کے جو اثرات تھے وہ رک گئے تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میں نے پیغمبر کو مار دیا قصہ ختم کر دیا لیکن سالوں کے بعد جب حضورِ اکرمﷺ آخری وقت میں بیمار ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ عائشہ میں محسوس کر رہا ہوں کہ وہ جو یہودیہ نے مجھے زہر دیا تھا اس زہر کے اثرات اب پھر میرے بدن میں آ رہے ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے حضورِ اکرم ﷺکو جو اور مراتب دیے
- نبوت دی
- رسالت دی
- کامیابیاں دیں
- عام غلبہ رسالت دیا
تو مقامِ شہادت جس کی حضورِ اکرمﷺ دعا سکھلا گئے تھے کہ اللھم ارزقنا شھادۃ فی سبیلک۔
ترجمہ: اے اللہ ہمیں اپنی راہ میں شہادت دے تو اللہ پاک چاہتے تھے کہ آپ کو وہ مقام بھی دیا جائے تو دیا کس طرح؟ کہ آخر میں وہ جو زہر یہودیہ نے دیا تھا وہ پھر اثر کے لیے آگے ہوا تو آخری وقت میں اگر اس زہر نے اثر کیا تو حضورِ اکرمﷺ مقامِ شہادت بھی پا گئے لیکن اس طرح مقامِ شہادت کہ دشمن نہ کہہ سکے کہ میں نے آپ کو گرایا یہ عجیب مقام ہے کہ رسالت کو اللہ نے اس طرح شانِ شہادت سے نوازا۔