ایمان بالغیب - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

ایمان بالغیب

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب تم جب کہتے ہو کہ نہیں ہم نے تو خود ان کو قتل ہوتے دیکھا اور دفن ہوتے دیکھا تو فرمایاکہ لَّاتَشۡعُرُوۡنَ۞ (سورۃ البقرة: آیت 154)  
ان کی حیات تمہارے شعور سے اوپر کی بات ہے تو مومن ہے ہی وہ جو اللہ اور اس کے رسول کے کہنے پر بلا دیکھے ایمان لائے ایسا ہو پھر تو ایمان ہے يُؤْمِنُوْنَ کا لفظ پہلی دفعہ جب سب سے پہلے قرآن میں آیا تو فرمایا يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ الخ۔(سورۃ البقرہ: آیت 3) ایمان لاتے ہیں بن دیکھے (تو ایمان ہے ہی یہ) اب آپ کی آنکھ صاف کہہ کہ وہ قتل ہوئے اور دفن ہوئے لیکن قرآن کی زبان میں عقیدہ رکھو کہ وہ زندہ ہیں اب ہماری تاریخ میں اسلام کی تاریخ میں حضورِ اکرمﷺ سے جو امت کا قافلہ چلا وہاں صدیقین بھی چمکے ،مجددین بھی آئے اور شہداء بھی مختلف مقامات پر خدا کے ہونے کی گواہی دیتے اور صدق رسالت کی گواہی دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے تو شہداءِ تاریخ میں پھیلے ہوئے ہیں پہلی صدی (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) میں دوسری صدی میں تیسری صدی میں اور اسی طرح ہر صدی میں۔
ایک اور چھوٹی سی بات ذہن میں آئی ایک صحابی جو کسی غزوہ میں زخمی ہوئے تھے ان کا زخم تھا اور جب تھوڑا بہت علاج کیا گیا تو زخم مندمل ہو گیا تو انہوں نے یہ دعا کی کہ یا اللہ اگر میری قسمت میں آئندہ کے لیے جہاد میں جانا نہیں ہے تو میرے زخم کو کھول دے تاکہ جان نکلے تو اسی حالت میں نکلے کہ میں شہید ہوں تو تاریخِ اسلام میں شہداء کی ایک لمبی فہرست ہے۔