ایمان اور شعور - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

ایمان اور شعور

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو ہم جب کہتے ہیں کہ: وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ يُّقۡتَلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتٌ الخ۔(سورۃ البقرة: آیت 154) 
کہ شہیدوں کو مردہ نہ کہو تو لوگ کہتے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آتی ہم کہتے ہیں تمہیں کیا سمجھ نہیں آتی خدا نے تو پہلے ہی کہہ دیا کہ وَّلٰـكِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ ۞ (سورۃ البقرة: آیت 154)
کہ نہیں تم سمجھتے تو ایمان تو ہے ہی کہ شعور میں نہ بھی آئے تب بھی مانو اور وہ بات ماننی جو شعور میں آئے وہ بھی کوئی ماننا ہے؟
مثلاً میں عرض کرتا ہوں کہ اگر کوئی یہ کہے کہ میرا ایمان ہے کہ یہ رومال ہے تو اردو کے اعتبار سے یہ جملہ غلط ہو گا کیوں؟ کیونکہ یہ ایمان نہیں یہ تو مشاہدہ ہے نظر آ رہا ہے تو جو چیز مشاہدے میں ہو اس پر ایمان نہیں ہو پاتا ایمان پردے کی بات پر ہوتا ہے جس کو نہ نظریں پہنچ سکیں نہ کان سن سکیں ہم زمین پر گواہی دیتے ہیں کہ اللہ ہے لیکن اسے ہماری نہ آنکھیں دیکھتی ہیں نہ کان سنتے ہیں تو گواہی ہوتی ہی اس پر کہ جب کوئی چیز سامنے نہ ہو اور جو سامنے ہو اس کو کہتے ہیں مشاہدہ تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جان دیتے ہیں لِمَنۡ يُّقۡتَلُ تو قتل تو وارد ہو گیا جب قتل وارد ہو گیا تو وہ مقتول ہو گئے لیکن پھر کہا کہ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ ۞ (سورۃ البقرة: آیت 154) 
تمہیں سمجھ نہیں ہے وہ زندہ ہیں۔