کہ زندہ میں اور مردہ میں بنیادی فرق کیا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ:
اذا مات ابن آدم انقطع عنہ عملہ الا من ثلاث۔(صحیح مسلم کتاب الوقف)
جب کوئی شخص فوت ہوتا ہے تو اس کے فوت ہوتے ہی اس کا اعمال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے اس نے جو عمل کیے اچھے یا برے ذرہ خیر کا کیا یا ذرہ شر کا کیا جو بھی اس نے عمل کیے اس کی وفات کے ساتھ ہی ان کے اعمال نامے لپیٹ دیے جاتے ہیں یہ شہید ہیں جن کے اعمال نامے لپیٹے نہیں جاتے کیوں؟ شہید اپنے خون سے وہ نقوشِ زندگی چھوڑ جاتے ہیں کہ جب تک دنیا ان پر عمل کرتی رہے ان کے عملوں کا ثواب ان کے کھاتے میں جاتا ہے ان کے اعمال نامے لپیٹے نہیں جاتے ہم عام طور پر تو یہ دیکھتے ہیں کہ جب کوئی شخص فوت ہو جائے اس کا عمل منقطع ہو گیا لیکن شہید دنیا سے تو منتقل ہو گیا لیکن اس کے اعمال نامے لپیٹے نہیں گئے اس کے عملوں میں جو خیر کا کھاتہ ہے اس کھاتے میں آمد ہوتی رہتی ہے اس لیے کہ شہید جو ہے وہ قوم کو ایک زندگی کا پیغام دے کر جاتا ہے قوم کو ایک راہ دے کر جاتا ہے تو اس راہ میں جتنے بھی چلتے رہیں اور حق کے ہونے کی گواہی زبان سے دیتے رہیں تو شہید نے جو خون کے ساتھ گواہی دی ہے اس کے ساتھ وہ گواہی باقی ہے اس کا عمل باقی ہے تو حیات کسے کہتے ہیں؟ کہ عمل ہو اور جس کا عمل ہی نہ ہو اس کی حیات کیا ہو گی؟ حضورِ اکرمﷺ نے جب پیغمبروں کے بارے میں فرمایا کہ الانبیاء احیاء تو ساتھ ہی عمل بھی بتایا کہ فی قبورهم يصلون۔
(اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمودؒ کی مایہ ناز تصنیف مقامِ حیات کی مراجعت فرمائیں) ان کا عمل جاری ہے تو حیات کے معنیٰ معلوم ہو گئے۔