مسجد مسلمانوں کی عبادت گاہ کا نام ہے:
مسجد کا لفظ چونکہ مسلمانوں کی عبادت گاہ کے ساتھ خاص ہے اس لئے آنحضرتﷺ کے دور سے لے کر آج تک اسلام کے سوا کسی اور مذہب کی عبادت گاہ کے لئے مسجد کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا قرآن کریم نے جہاں مشہور مذاہب کی عبادت گاہوں کا ذکر کیا ہے وہاں مسلمانوں کی عبادت گاہ کے لئے مسجد کا نام تجویز کیا ہے۔