شہادتین میں فرق - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شہادتین میں فرق

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

جب اچھلتے خون سے اس پر گواہی دی جائے کہ سچا ایک نام اس کا تو ہمارے ہاں اسے کہتے ہیں درجہ شہادت تو یہ وہی شہادت ہے جس طرح عدالت میں شہادت دی جائے فرق کیا ہے؟ عدالت میں شہادت دی جاتی ہے لفظوں سے اور میدان میں شہادت دی جاتی ہے خون کے قطروں سے جن لوگوں نے خدا کے ہونے پر گواہی دی اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کو انعام دیا اور دنیا والوں کو کہا کہ جو اس راہ سے خدا کے پاس پہنچے ان کو تم مردہ نہ کہو۔
وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ يُّقۡتَلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتٌ الخ۔(سورۃ البقرة: آیت 154)
ترجمہ: ان کو مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں۔
تو کئی لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ زندہ کیسے ہیں ہم نے تو اپنے ہاتھوں سے ان کو دفن کیا تو اگر وہ زندہ ہوتے تو زیرِ خاک سلائے جاتے؟ قرآن کہتا ہے تم ان کو مردہ نہ کہو اور تجربہ کہتا ہے کہ ان کو دفن کیا گیا ہے۔
بتا اے عقلِ انسانی کوئی حل اس معمے کا
نظر کچھ اور کہتی ہے خبر کچھ اور کہتی ہے
نظر کیا ہے؟ کہ ان کو دفن کیا گیا کیا شہیدوں کی قبریں نہیں ہوتیں؟ تو نظر یہ کہتی ہے کہ دفن کیا گیا اور خبر کہتی ہے وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ يُّقۡتَلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتٌ الخ۔(سورۃ البقرة: آیت 154) 
ان کو مردہ نہ کہو میں اس کی تشریح تو نہیں کرتا ایک بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔