شیعہ اور سنی کا نکاح
سوال: الف: شیعہ لڑکے کا نکاح اہل سنت و الجماعت کی لڑکی کے ساتھ درست ہے یا نہیں؟
ب۔ شیعہ کے لڑکے کا نکاح اہل سنت و الجماعت لڑکی کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:الف: جن شیعوں کا عقیدہ کفریہ ہے جیسا کہ حضرت علیؓ کو نہ ماننا، سیدنا صدیق اکبرؓ کے صحابی ہونے کا انکار کرنا، سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر بہتان باندھنا وغیرہ ہو تو وہ کافر ہیں، اہل سنت و الجماعت کی لڑکی کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتا۔
ب: شیعہ لوگ جو حضرت علیؓ اور دیگر صحابہ کرامؓ کو نہ مانتے ہوں اور اُن کو گالیاں دیتے ہوں ایسے عقیدہ والوں کو اہل سنت و الجماعت کی لڑکی دینا جائز نہیں۔
(فتاویٰ عبدالغنی: صفحہ 288)