اب گواہی دو قسم کی ہے میں نے عرض کیا کہ سچی بھی ہوتی ہے اور جھوٹی بھی۔ زبان کی گواہی کبھی کسی حیلے کے تحت غلط بھی ہو جاتی ہے لیکن خون کی گواہی جھوٹی نہیں ہوتی تو اسلام کے دائرے میں خدا پر شہادت دینے والے اور یہ گواہی دینے والے دو ہی ہیں۔
پہنچتا ہے ہر ایک میکش کے آگے دور جام اس کا
کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطف عام اس کا
گواہی دے رہی ہے اس کی یکتائی پہ ذات اس کی
دوئی کے نقش سب جھوٹے ہیں سچا ایک نام اس کا۔