سو میں کہہ یہ رہا تھا کہ تیسرا طبقہ Martyrs یا شہداء کا ہے تاریخ میں شہیدوں کا تصور نہ ویدوں میں ہے اور نہ اہلِ کتاب کے ہاں ہے تو پھر یہ تعارف کروایا کس نے؟ یہ تعارف کروایا اسلام نے کہ تاریخ اسلام میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے خدا کے ہونے پر اپنے خون سے گواہی دی اچھلتے خون سے گواہی دی۔