ایک انبیاء ہیں اور ایک صلحاء ہیں یعنی Prophets ہیں اور Saints ہیں Saint سے آپ نے اردو میں ایک لفظ بارہا سنا ہو گا سنت سنت کوئی بزرگ ہو نیک تارک الدنیا تو اس کو کہتے ہیں سینٹ اور ہندی میں اسے کہتے ہیں سنس، سنس، سنت اور سینٹ (Saint) کی اصل ایک ہے اور ہندو عقیدے کے مطابق جو ان لوگوں کی زبان ہے ان کو کہا سنس، سنسکرت کہتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ ویدوں کی زبان سنسکرت ہے وہ ہے سنس کرت یعنی سنسوں کے منہ سے نکلی ہوئی بولی یعنی سنس ،کرت جس طرح آپ نے سنا ہو گا کہ اگر کوئی سکھوں کے قریب رہا ہو یا کسی نے سکھوں کے ماحول کو دیکھا ہو تو وہ جانتا ہو گا یا اس نے ان کے ہاں یہ الفاظ گرمکھی سنے ہوں گے ہم تو ان کی زبان کو کہتے ہیں پنجابی مگر وہ کہتے ہیں گرمکھی تو گرمکھی کیا ہے؟ یعنی گرو کے مکھ یعنی منہ سے نکلی ہوئی بولی مکھ کا معنیٰ Mouth تو مکھ اور Mouth یہ ملتے جلتے الفاظ ہیں تو جو ان کے ہاں گرو کے منہ سے نکلی ہوئی وہ گرمکھی اور جو سنس کے منہ سے بات نکلی وہ ہو گئی سنسکرت۔