تاریخ مذاہب اور شہداء - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

تاریخ مذاہب اور شہداء

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تاریخ مذاہب میں خاص طور پر اہلِ کتاب میں یہود و نصاریٰ میں مقربین بارگاہِ الٰہی کے دو ہی نام ملتے ہیں۔
پیغمبر Prophets۔
یاصالحین (Saints) کا نام ملتا ہے۔
صالحین کو انگریزی میں کہتے ہیں Saints ہندوؤں میں انہیں سادھو کہتے ہیں تو اہلِ کتاب کے مذہب کے دائرے میں مقربینِ الٰہی کے دو ہی نام ملتے ہیں یا پیغمبروں کے یا صالحین کے۔ اسلام نے ایک جامع مذہب اور دین کا خاکہ دیا کہ جس میں پیغمبر بھی ہیں شہداء بھی ہیں اور صالحین بھی ہیں:
اُولٰٓئِكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَ وَالشُّهَدَآءُ الخ۔(سورۃ الحدید: آیت 19)
وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ يُّقۡتَلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتٌ الخ۔(سورۃ البقرة: آیت 154)
تو جو شہداء ہیں ان کا نام صرف اسلام میں ملتا ہے پہلی تاریخ مذاہب میں نہیں ملتا ہر پہلے مذہب نے اپنے عقیدے کے مطابق مقربین بارگاہِ الٰہی کا جو تعارف کروایا تو وہ یہی ہیں پیغمبر اور صالحین۔