میں آپ کو صرف اپنے عقیدے کے بارے میں ایک بات کہوں گا کہ اہلِ سنت و الجماعت سیدنا حسینؓ کی اس مظلومیت پر ان کے ساتھ ہیں جن لوگوں نے ان پر ظلم کیا یا سیدنا حسینؓ کے قتل سے وہ خوش بھی ہوئے تو حافظ ابنِ تیمیہ رحمۃاللہ ایک مقام پر لکھتے ہیں کہ ان پر خدا کی لعنت ہے کرنے والے تو درکنار جو اس سے خوش بھی ہوا اس پر بھی اللہ کی لعنت ہے تو ہمارے دل سیدنا حسینؓ کے ساتھ ہیں لیکن اس واقعہ کو اس انداز سے لایا جائے کہ یزید کا نام صرف اس لیے لیا جائے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ پر چھینٹیں پڑیں ہم سیدنا امیرِ معاویہؓ کو "حضرت امیر معاویہ ؓ کو حضورِ اکرمﷺ کا صحابی اور کاتبِ وحی مانتے ہیں ان کے بارے میں کوئی شخص بات کرے ہم اس کا ساتھ نہیں دے سکتے تاہم اس کا یہ معنیٰ نہیں ہے کہ سیدنا حسینؓ کے بارے میں ہمارا اپنا کوئی موقف نہ ہو! بلکہ ہم کہتے ہیں کہ سیدنا حسینؓ مظلوم تھے اور اس واقعہ میں بنیادی قصور ان کا یعنی عراق والوں کا ہے اس کو سیدہ زینبؓ نے بھی بیان کیا۔ سیدہ زینبؓ سیدنا حسینؓ کی بہن اس قافلے میں جا رہی تھیں تو بے اختیار ان کی زبان سے یہ بات نکل گئی وہ بات میں ان شاء اللہ اگلی مجلس میں عرض کروں گا۔
وما عليناالا البلاغ