تو میں کہہ یہ رہا تھا کہ سیدنا حسینؓ نے جو آخری تقریر کی ہے کہ کیا میں فاطمہؓ کا بیٹا نہیں ہوں؟ کیا میں رسول اللہﷺ کا نواسہ نہیں ہوں؟ کیا تم مجھے جانتے نہیں؟ کیا پیغمبر کی زبان نے جب کہا تھا الحسن و الحسين سيدا شباب اهل الجنة اب بھی کئی ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے حضورِ اکرمﷺ کے دہن مبارک سے اور لسان مبارک سے یہ لفظ سنے تم مجھے کہتے ہو کہ میں تمہارے ہاتھوں پر بیعت کروں تم مجھے وہاں کیوں نہیں لے جاتے؟ کیوں کہ اختیار اور ملک چلانے کی طاقت تو یزید کی تھی نا؟ اس کو تو منوا سکتے تھے کہ یوں کرو، یا یوں کرو لیکن یہ جو دو لوگ تھے شمر ذی الجوشن اور ابنِ زیاد یہ نہیں مانے۔
یہ بات ذرا سمجھو کہ سیدنا حسینؓ جو اس وقت مقامِ غیرت میں تھے تو آپؓ یزیدی کارندوں کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ سیدنا حسینؓ کا اپنا ایک مقام تھا اور اس وقت سیدنا حسینؓ مقامِ غیرت میں آ چکے تھے تو مقامِ غیرت پر آ کر کہتے ہیں کہ بھائی تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں؟ کیا تمہیں اس میں شک ہے کہ میں پیغمبر کا نواسہ ہوں؟ جس کا تم کلمہ پڑھتے ہو؟ مطلب یہ تھا کہ اب تک تمہاری مسجدوں میں میرے نانا کے نام کی اذان سے گونجتی ہیں اس کے باوجود کہ تم اذانوں میں کہتے ہو اشہد ان محمدا رسول اللّٰه تو جس کا نام تم اس طرح لیتے ہو کیا میں اس کا نواسہ نہیں ہوں کیا اس وقت کئی صحابی موجود نہیں جو گواہی دیتے ہیں کہ حضورِ اکرمﷺ نے کہا تھا الحسن والحسين سيدا شباب اهل الجنة۔ اب آگے سے کوئی بول نہیں رہا لیکن
دیتی رہے گی درس شہادت حسینؓ کی
آزادی حیات کا وہ سرمدی اصول
چڑھ جائے کٹ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر
لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول
تو سیدنا حسینؓ کی مخالفت اس وقت جب وہ مقام غیرت پر تھے اور کربلا سامنے تھی اور پتہ تھا کہ کیا ہو گا اس وقت آپ نے انکار کیا لیکن یزیدیوں کے کہنے پر تو سیدنا حسینؓ جب مقامِ غیرت میں تھے تو انہوں نے اس وقت فیصلہ کر لیا کہ جان دینی پڑے گی اب آگے کیا ہوا؟ سیدنا حسینؓ کے شہید ہونے کے بعد جب قافلہ اس کنبے کا جو ان کے اپنے گھرانے کے لوگ تھے سیدنا حسینؓ کی بیوی سیدنا حسینؓ کی بہن اور بیٹا سیدنا زین العابدینؒ اب حکومت کے پہرے میں ان گھر والوں کو کربلا سے جنگی قیدی بنا کر شام میں یزید کے پاس پہنچایا گیا اس قافلہ میں عورتیں ہی تھیں سوائے سیدنا زین العابدینؒ کے تو بعض مورخین کہتے ہیں کہ وہ کربلا سے پھر کوفے میں گئے اور جب کوفہ میں گئے تو وہ عورتیں بچے اپنے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر اِدہر اُدہر دیکھ رہے تھے کہ سیدنا حسینؓ کا قافلہ جب کربلا آیا تھا تو حسین موجود تھے عزت کے ساتھ آج کس طرح یہ قافلہ یہاں سے گزر رہا ہے تو ایک ایسی کیفیت تھی کہ ان عورتوں میں اور مردوں میں جو وہاں موجود تھے انہوں نے بے اختیار رونا شروع کیا تو میں توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ رونا تو بے اختیار تھا گو وہ رونا اہلِ عراق کی بے وفائی پر بھی تھا لیکن جو منظر تھا سامنے۔
؏روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں
آخر انسان کا دل تھا ان لوگوں میں جو عورتیں اور بچے مکانوں کی چھتوں پر دیکھ رہے تھے کہ جو قافلہ مدینہ سے چلا تھا آج کتنے ان سے شہید ہو چکے اور اب اس بے بسی میں یہ قافلہ جا رہا ہے تو:
دل ہی تو نہ ہے سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں
تو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو ان شاء اللہ پھر مزید اگلی مجلس میں بیان ہو گا تاہم ہمارے اہلِ سنت کے جذبات سیدنا حسینؓ کی مظلومیت میں ان کے ساتھ ہیں سیدنا حسینؓ کے ساتھ ظلم کرنے میں عراق کے لوگ اور ابنِ زیاد سمیت جو اس کے آگے کارندے تھے ان سب کی یہ بدبختی تھی ان کی بدنیتی تھی کہ انہوں نے کسی تجویز کو نہ مانا نہ آگے جانے دیا اور ظلماً سیدنا حسینؓ کو شہید کر دیا اب ایک گروہ کی چال یہ ہے کہ جب بھی واقعہ کربلا میں سیدنا حسینؓ کا نام آتا ہے تو وہ یہ کہتے تو ہیں کہ اس میں ابنِ زیاد، شمر اور عمرو بن سعد کی بدبختی تھی لیکن یہ گروہ چالاً کہتے ہیں کہ ان تینوں کا نام کم لو اور زیادہ یزید کا نام لو بلکہ کہتے ہیں صرف یزید کا نام لو یزید کا ان کے ہاں محرم کی مجالس میں امام باڑوں میں بارگاہوں میں جتنا بھی حساب ہو گا یزید پر ہو گا اور جو یزیدی تھے جنہوں نے وہاں یہ سارا دردناک ظلم کیا ان کا ذکر برائے نام ہی کرتے ہیں حالانکہ سیدنا حسینؓ کو بڑی بےدردی اور ظالمانہ طریقے سے شہید کرنے پر ان تینوں کا نام بجا طور پر ذکر ہونا چاہیے۔