ولید کے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ہجرت پر تاثرات - ردِ…

ولید کے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ہجرت پر تاثرات

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

تو مجھے ایک واقعہ درمیان میں یاد آیا کہ مدینہ میں حکومت کا کون نمائندہ تھا جس کو یہ کہا گیا تھا کہ ہمیں سوچنے کا موقع دو؟ ولیدجو مدینہ پر مقرر تھا اس نے سب کو بلایا تھا کہ بیعت کرو تو سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ نے کہا کہ آج میں مصروف ہوں میں آج نہیں آ سکتا کل آؤں گا یا پھر آ جاؤں گا مگر سیدنا حسینؓ پہنچ گئے لیکن کہا کہ مجھے سوچنے کا موقع دو جب سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کے بارے میں اگلے دن پتہ چلا کہ وہ تو راتوں رات غائب ہیں تو پھر سارا دن ان کی تلاش کرتے رہے کہ عبداللہ بن زبیرؓ کہاں ہیں؟ سارا دن انہیں تلاش کرتے رہے اگلے دن پتہ چلا کہ حسینؓ بھی گئے اب سیدنا حسینؓ کا تعاقب کر سکتے تھے کہ نہیں؟ سیدنا حسینؓ کے پیچھے جا سکتے تھے نا؟ (سامعین: ہاں) لیکن ولید نے جو الفاظ کہے وہ بھی تاریخ نے محفوظ کر لیے ولید نے کہا وہ بڑا سمجھ دار تھا اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اب زمین حسینؓ کے خون سے رنگین ہو گی میں چونکہ یہاں حکومت کا نمائندہ ہوں، میں ان کے پیچھے تلاش میں نہیں جانا چاہتا کہ میرے ہاتھ ان کے خون سے رنگین ہوں یعنی اس کو بھی خوف آ گیا ان لفظوں کے اندر کیا ہے؟ یہی ہے نا کہ میں نہ جاؤں میں نہیں چاہتا کہ میرے ہاتھ ان کے خون سے رنگین ہوں اب یہ بھی حکومت کا نمائندہ ہے جو میٹنگیں کر رہا ہے لیکن اس کی روح بھی اندر سے کانپ رہی ہے کہ سیدنا حسینؓ کے خون سے میرے ہاتھ رنگین نہ ہوں۔
اب یہ جو بدبخت ابنِ زیاد کی نمائندگی میں وہاں کھڑے تھے اور سیدنا حسینؓ تجاویز پیش کر رہے ہیں جن تجاویز میں پورے عالمِ اسلام کی بھلائی تھی لیکن یہ بدبخت ماننے کو تیار نہیں۔